قومی

Sharad Pawar on Sunetra Pawar Maharashtra Deputy CM Oath: شرد پوار کو سنیترا کی حلف برداری کی جانکاری نہیں، این سی پی کے انضمام سے متعلق دیا یہ بڑا بیان

مہاراشٹرکی سیاست میں ایک بارپھرسرگرمی دیکھنے کومل رہی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکے طیارہ حادثے میں موت کے بعد بدلتے ہوئے سیاسی حالات سے متعلق سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہے۔ سنیترا پواراپنے شوہرکی خالی جگہ کوبھرنے کے لئے نائب وزیراعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی میٹنگ آج ہفتہ کے روزدوپہر2 بجے ہونی ہے اوراس کے بعد وہ شام 5 بجے حلف اٹھائیں گی۔  حالانکہ اس حلف برداری سے متعلق شرد پوارکا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئرلیڈرشرد پوارنے پارٹی کے ممکنہ انضمام، سیاسی میٹنگوں اوراجیت پوارکی کے بعد پیدا ہوئے سیاسی حالات سے متعلق اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ شرد پوارنے کہا، ”جوبھی میٹنگیں ہورہی ہیں اورجوبھی فیصلے لئے جانے ہیں، وہ سبھی ممبئی میں ہورہی ہیں۔ اس پرمیں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔“ سنیترا پوارکونائب وزیراعلیٰ بنائے جانے کے فیصلے پرشرد پوارنے کہا، ”اس فیصلے کے بارے میں مجھ سے نہیں پوچھا گیا تھا۔ مجھے اس بات کی کوئی جانکاری نہیں ہے کہ سنیترا پوارمہاراشٹرکی نائب وزیراعلیٰ کے طور پرآج حلف لے رہی ہیں، یہ فیصلہ ان کی پارٹی نے کیا ہوگا۔“ سنیترا پوارسے متعلق شرد پوارنے کہا، ”استھی وسرجن (آخری رسومات کی ادائیگی) تک سنیترا ہمارے ساتھ تھیں، لیکن انہوں نے نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔“

حلف برداری سے متعلق خاندان میں ناراضگی!

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیترا پوارکے قانون سازپارٹی لیڈربننے اورنائب وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لینے کی خبروں پرپوارخاندان میں بے اطمینانی ہے۔ اجیت پوارکی آخری رسومات کے فوراً بعد حلف برداری کی تقریب سے خاندان ناخوش ہے۔ خاندان کے بہت سے افراد چند دن انتظارکرنے کے حق میں ہیں۔ خاندان کے ایک گروپ کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ اجیت پوارکے 13 روزہ سوگ کے بعد کیا جانا چاہئے تھا۔ این سی پی کے دونوں گروپوں کے ممکنہ انضمام سے متعلق شرد پوارنے واضح کردیا کہ گزشتہ چارماہ سے جینت پاٹل اوراجیت پوارکے درمیان بات چیت چل رہی تھی۔ انہوں نے کہا، ”انضمام سے متعلق قیاس آرائیاں مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی تھیں۔ اس کا باضابطہ اعلان بھی ہونے والا تھا۔“

4 ماہ سے ہورہی تھی بات چیت: شرد پوار

شرد پوارنے مزید کہا، ”دونوں این سی پی کے انضمام سے متعلق جینت پاٹل اوراجیت پوارکے درمیان گزشتہ 4 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔ بات چیت مثبت سمت میں آگے چل رہی تھی اور 12 فروری کوباضابطہ اعلان بھی ہونے والا تھا۔“ انہوں نے کہا، ”پرفل پٹیل اورسنیل تٹکرے اپنی اپنی پارٹی کے لیڈرہیں اوریہ ان کا اختیارہے۔ اجیت پوارکی موت ریاست کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ این سی پی کوکیا کرنا چاہئے، یہ ان کی پارٹی کے لیڈرطے کریں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ چھگن بھجبل اورسنیل تٹکرے نے وزیراعلیٰ سے اس بارے میں بات چیت کی یا نہیں۔ انضمام سے متعلق مثبت بات چیت ہوئی تھی، لیکن اب تعلقات ٹوٹ گئے ہیں۔“

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

3 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

3 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

4 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

5 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

5 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

6 hours ago