بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی: پنچ گاویہ کے ذریعے سماجی تبدیلی کے تصور پر مبنی فلم ’’گودان‘‘ کا ٹریلر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے باضابطہ طور پر لانچ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کی گئو سیوا اور گئو تحفظ کے تئیں مضبوط وابستگی کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا۔ فلم کے موضوع اور پیغام کو ثقافتی ورثے، دیہی معیشت اور روایتی بھارتی اقدار سے جوڑتے ہوئے اسے سماج میں مثبت تبدیلی کی ایک کوشش قرار دیا گیا۔ تقریب کے دوران کہا گیا کہ فلم ’’گودان‘‘ پنچ گاویہ کی افادیت، اس کے سائنسی اور سماجی پہلوؤں، اور دیہی زندگی میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی نے اس بات کو مزید تقویت دی کہ ان کی قیادت میں اتر پردیش حکومت گئو ماتا کے تحفظ اور اس سے وابستہ روایات کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ طویل عرصے سے گئو سیوا کے حامی رہے ہیں اور ان کی حکومت نے اس سمت میں کئی سخت فیصلے کیے ہیں۔
حکومتی سطح پر گئو تحفظ کے لیے سخت اینٹی کاؤ سلاٹر قوانین کا نفاذ، کاؤ سلاٹر پریوینشن ایکٹ میں اہم ترامیم اور قومی سلامتی ایکٹ جیسی سخت قانونی دفعات کا اطلاق اسی پالیسی کا حصہ بتایا گیا۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نہ صرف غیر قانونیچیروں پر روک لگانا ہے بلکہ سماج میں قانون کی بالادستی اور روایتی اقدار کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔
فلم کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ ’’گودان‘‘ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک سماجی پیغام ہے، جو پنچ گاویہ کے ذریعے خود کفالت، صحت مند طرز زندگی اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی تلقین کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ فلم نوجوان نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کی سوچ کو فروغ دیتی ہے۔تقریب میں موجود معززین نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلم ’’گودان‘‘ عوام میں بیداری پیدا کرے گی اور گئو سیوا، دیسی علم اور روایتی طریقۂ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی شرکت کو فلم کے پیغام کے لیے ایک مضبوط اخلاقی اور سماجی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر و ہدایت کار ونود چودھری جی، تشہیر و رابطہ عامہ کے انچارج شانتنو شکلا جی، ڈاکٹر کپل تیاگی جی اور نول کشور جی (بھائی صاحب) بھی موجود تھے۔ پوجیہ مہاراج جی نے فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اس کی بھرپور ستائش کی اور فلم کی کامیابی کے لیے اپنی دعائیں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…