قومی

Sharad Pawar VS Ajit Pawar: ایک ساتھ نظرآئے اجیت پواراورشرد پوار، وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس بھی رہے موجود

Sharad Pawar Ajit Pawar: مہاراشٹرکی سیاست میں بڑے اتارچڑھاؤ کے بعد ایک باریک اسٹیج پرنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پواراورنائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنظرآئے۔ اس موقع پرمہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس، مرکزی وزیرنتن گڈکری اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے موجود تھے۔

ان لیڈران کو ممبئی میں مہاراشٹر کوآپریٹیوبینک کے پروگرام میں پیر(12 مئی) کومدعوکیا گیا تھا۔ اجیت پواراورشرد پوارکا ایک اسٹیج پرآنا سرخیوں میں اس لئے بھی ہے کیونکہ دونوں ہی لیڈران کے پھرسے ساتھ آنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اجیت پوارسے ملنے سے متعلق جب گزشتہ دنوں شرد پوارسے سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت ترقی کے موضوع پرہوتی رہی ہے۔

شرد پوار نے کیا تھا اشارہ

گزشتہ دنوں جب مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار سے سوال کیا گیا کہ کیا پھر سے بھتیجے اجیت پوار کے ساتھ آئیں گے تو انہوں نے کہا کہ اگر دونوں این سی پی گروپ ایک ساتھ آجائیں تواس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا، ”این سی پی شرد پوار گروپ کا ایک گروپ اجیت پوارسے جڑنا چاہتا ہے۔ اس پرآخری فیصلہ اگلی نسل کی قیادت کولینا ہوگا۔ سپریا سولے اور اجیت پوار کو مل کراس بارے میں فیصلہ لینا چاہئے۔”

 جولائی 2023 میں ٹوٹ گئی تھی پارٹی

سپریا سولے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں اورشرد پوارکی بیٹی ہیں۔ وہیں مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، شرد پوار کے بھتیجے ہیں۔ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ ہیں۔ اجیت پوارنے جولائی 2023 میں این سی پی میں بغاوت کردی تھی اور بی جے پی-شیو سینا کے ساتھ حکومت میں شامل ہوگئے تھے۔ وہیں شرد پوارانڈیا الائنس کے ساتھ ہیں۔ ان کی پارٹی نے کانگریس اور شیوسینا (ادھو گروپ) کے ساتھ مل کر الیکشن بھی لڑا تھا۔ اب ایک بار پھر این سی پی کے متحد ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

4 minutes ago

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

2 hours ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago