قومی

Why did Virat Kohli announce his retirement: وراٹ کوہلی نے انگلینڈ دورہ سے عین قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا، کیا ہے اس کے پیچھے کی بڑی وجہ؟

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ خبر ان کے چاہنے والوں کے لیے زوردار جھٹکا ہے۔ اب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونے لگا ہے کہ آخر کوہلی نے انگلینڈ دورہ سے عین قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کر دیا؟ آخر ایسا کیا ہوا کہ جس فارمیٹ کو کوہلی بہت زیادہ پسند کرتے تھے، اسے انھوں نے اچانک ہی چھوڑنے کا فیصلہ لے لیا۔ کوہلی کے اس فیصلے کے پیچھے 3 بڑی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ آئیے اس پر سرسری نظر ڈالتے ہیں۔

بی سی سی آئی سے ناراضگی

وراٹ کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پہلی اور سب سے بڑی وجہ بی سی سی آئی سے ناراضگی بتائی جا رہی ہے۔ ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ایک سینئر کھلاڑی روہت شرما کی سبکدوشی کے بعد انگلینڈ میں ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتا ہے، لیکن بی سی سی آئی نے اس سے صاف طور پر انکار کر دیا۔ لوگوں کے ذہن میں یہ بات ابھرنے لگی ہے کہ کہیں وہ کھلاڑی کوہلی ہی تو نہیں تھے! یہ بات اس لیے اٹھ رہی ہے، کیونکہ روہت کی سبکدوشی سے قبل کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کو لے کر کوئی خبر گشت نہیں کر رہی تھی۔ پھر اچانک ہی اس کھلاڑی نے ٹیسٹ کرکٹ کو ہی الوداع کہہ دیا۔ اسی لیے کئی لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ قدم کوہلی نے بی سی سی آئی سے ناراضگی کے سبب اٹھایا ہے۔

طویل مدت سے خراب فارم

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کوہلی طویل مدت سے خراب فارم میں چل رہے تھے۔ گزشتہ سال اس کھلاڑی نے 10 ٹیسٹ میچوں میں محض 24.52 کی اوسط سے 417 رن ہی بنائے تھے۔ گزشتہ 5 سالوں کی بات کریں تو صرف 2023 میں ایسا ہوا جب کوہلی کی اوسط 50 سے زیادہ کی رہی، لیکن 2020 میں ان کی اوسط 19.33 رہی۔ 2021 میں 28.21 اور 2.22 میں 26.50 اوسط رہی۔

آسٹریلیا کا خراب دورہ

وراٹ کوہلی کے لیے آسٹریلیا کا دورہ انتہائی خراب رہا تھا۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں انھوں نے محض 190 رن بنائے تھے، جن میں سے پہلے ٹیسٹ میں ہی سنچری اسکور شامل تھا۔ اس کے بعد انھوں نے کوئی اچھی اننگ نہیں کھیلی۔ اس سیریز میں وراٹ کوہلی کی اوسط 23.75 رہی۔ ظاہر ہے، اتنی خراب کارکردگی کے بعد ان پر سوال اٹھنا لازمی بھی تھا۔ سوال اٹھے، لیکن کئی کرکٹ ماہرین نے ان کی حمایت میں بھی آواز بلند کی۔ ویسے ممکن ہے کوہلی کے ذریعہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے پیچھے کی وجہ ورک لوڈ مینجمنٹ بھی ہو۔

واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے ایسا کرنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ اطلاع کے مطابق سلیکٹرس چاہتے تھے کہ کوہلی آئندہ انگلینڈ دورے پر جائیں۔ روہت شرما نے 7 مئی کو ٹیسٹ میچوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔ اب کوہلی نے بھی اپنے تمام چاہنے والوں کو دل توڑنے والی خبر دے دی ۔

’انسٹاگرام‘ پوسٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان

وراٹ کوہلی نے اپنے ’انسٹاگرام‘ پوسٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار سفید جرسی پہنے ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے میرا امتحان لیا۔ مجھے شکل دی اور مجھے ایسے سبق سکھائے جنہیں میں زندگی بھر ساتھ رکھوں گا۔ سفید کپڑوں میں کھیلنا ایک بہت ہی نجی تجربہ ہے۔ شانت محنت، لمبے دن، چھوٹے چھوٹے لمحے جنہیں کوئی نہیں دیکھتا لیکن جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔‘‘

ٹیسٹ ڈیبیو 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ ڈیبیو 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں ہوا تھا۔ کوہلی نے تب پہلی پاری میں 4 اور دوسری میں 15 رن بنائے تھے۔ وہیں ان کا آخری ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تھا جو جنوری 2025 میں کھیلا گیا۔ اس آخری ٹیسٹ میں کوہلی نے پہلی پاری میں 17 تو دوسری پاری میں 6 رن بنائے تھے۔ وراٹ کوہلی نے اپنے کیریئر میں 123 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 46.35 کی اوسط سے 9230 رن بنائے۔ جس میں 30 سنچری اور31 نصف سنچری شامل ہے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 68 ٹیسٹ میچوں میں 40 میں جیت حاصل کی۔ کوہلی نے ٹسٹ میچوں میں 30 سنچری اور 31 نصف سنچری بنائے۔ اس طرح اب وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں صرف یک روزہ مقابلوں میں میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

4 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

5 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

6 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago