پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی فوجی تصادم کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے فوجی حکام نے معلومات شیئر کیں۔ اپوزیشن اس بارے میں بی جے پی سے مسلسل سوال کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے ہمیں جنگ بندی کے بارے میں نہیں بتایا، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں اس کی اطلاع دی۔ اس پر پون کھیڑا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ ہمارے بی ایس ایف جوان پورم ساہو کو پاکستانی قید سے کب رہا کیا جائے گا؟
پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف کے ایک جوان کو حراست میں لے لیا تھا
گزشتہ ماہ 23 اپریل کو پنجاب کے فیروز پور کے قریب پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف کے ایک جوان کو حراست میں لے لیا تھا ،جو نادانستہ طور پر بین الاقوامی سرحد پار کر گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بی ایس ایف ہندوستان-پاکستان سرحد کی حفاظت کرنے والی اہم فورس ہے، جو ایل او سی کے کچھ حصوں سمیت پنجاب، راجستھان اور گجرات کی ریاستوں میں 3,323 کلومیٹر لمبی سرحد کی حفاظت کرتی ہے۔
کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی پر سوال
حال ہی میں جنگ بندی کو لےکر کانگریس نے حکومت سے جواب مانگا کی کیا اس نے کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول کرلیاہے؟ کانگریس نے اس مسئلے کو بین الاقوامی بنانے کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کرنے کا امریکی اقدام “بے مثال” تھا اور اس نے بہت سے سوالات کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو اپوزیشن کا وزیراعظم کی صدارت میں ایک اور آل پارٹی اجلاس بلانے اور ان مسائل پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے۔
بھار ت ایکسپریس اردو
اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…
حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…