قومی

’’ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پر کبھی نماز نہیں پڑھی گئی نماز‘‘، برج بھوشن سنگھ کے بعد شنکرآچاریہ نے کیا یہ بڑا دعویٰ

ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنمازپڑھے جانے سے متعلق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حالیہ بیان پرتنازعہ گہرا ہوگیا ہے۔ اس موضوع پرشنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند نے وزیراعلیٰ پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرکبھی نمازنہیں ہوئی اورایسا دعویٰ پوری طرح بے بنیاد ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بیان رام مندرکے مبینہ چڑھاوا چوری معاملے سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ شنکرآچاریہ نے کہا کہ چڑھاوا چوری معاملہ  سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا آکرایس آئی ٹی تشکیل کرنے اور’دودھ کا دودھ، پانی کا پانی‘ کرانے کا بھروسہ دیا تھا، لیکن اب تک جانچ کے نتیجے عوامی نہیں کئے گئے۔ ان کا الزام ہے کہ اسی سوال سے بچنے کے لئے سالوں پرانے حادثہ کونئے طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

شنکرآچاریہ نے کہا کہ پہلے ایس آئی ٹی جانچ کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ جب دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کرنے کی بات کہی گئی تھی، تو اب اس کا نتیجہ بتایا جائے۔ شنکرآچاریہ نے وزیراعلیٰ کے بیان کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرکبھی نمازہوئی ہے توحکومت اس کے نتائج کو عوامی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بغیرکسی ثبوت کے اس طرح کا دعویٰ کرنا ایودھیا اورہنومان گڑھی کے وقارکوٹھیس پہنچانے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرکبھی نمازنہیں ہوئی اورنہ ہی کبھی ہونے دی گئی۔ یہ دعویٰ پوری طرح جھوٹ ہے۔

’ہنومان جی کی توہین، وزیراعلیٰ کو معافی مانگنی چاہئے‘

شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ نے ایودھیا کی مقدس سرزمین (پوتر بھومی) پرکھڑے ہوکرجھوٹا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اسے ہنومان جی اورایودھیا کی مذہبی روایت کی توہین بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان سے کروڑوں عقیدت مندوں (شردھالووں) کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگروزیراعلیٰ اپنے دعوے کوثابت نہیں کرسکتے تو انہیں عوامی طورپرمعافی مانگنی چاہئے۔ شنکرآچاریہ نے ہنومان گڑھی کی آٹھوں پٹیوں کے مہنتوں سے اس معاملے پرغورکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات کو سیاسی تنازعہ سے دوررکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت (آستھا) کے موضوع پربغیرثبوت کے بیان دینا مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ہنومان گڑھی میں کبھی نہیں پڑھی گئی نماز‘‘، برج بھوشن سنگھ کا بڑا دعویٰ، کہا- ایک مسلمان نے کرائی مندرکی تعمیر، سوامی اویمکتیشورانند، جوہر یونیورسٹی اور مولانا جرجیس سے متعلق بھی کہی یہ بڑی بات

 برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی پرنماز سے متعلق کیا کہا؟

بی جے پی کے سینئرلیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نمازپڑھے جانے کے دعوے کوپوری طرح سے خارج کردیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہنومان گڑھی سے متعلق بیان پرواضح طورپرکہا کہ ہنومان گڑھی میں کبھی بھی نمازنہیں پڑھی گئی۔ لوگ یہ غلط بول رہے ہیں کہ وہاں پرنمازپڑھی گئی ہے، جونمازکی بات اٹھا رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ مندرکی تعمیرمسلمان نے کرائی تھی، جس نے تعمیرکرائی تھی، آج بھی پتھرلگا ہوا ہے۔ بارہ بنکی کے کسی مسلم شخص نے اس کی تعمیرکرائی تھی۔ اس کا نام ہمیں اتفاق سے یاد نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

RBI E Rupee Alternative To UPI: نہ نقد رقم کا جھنجھٹ، نہ ایم ڈی آر کا خوف، کیا ہے آر بی آئی کا متبادل یو پی آئی؟

ای روپے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے دکانداروں کو بینک چارجز سے بچنے…

4 seconds ago

UP Politics 2027: عمران مسعود کی تاج پوشی: مسلم آؤٹ ریچ یا اکھلیش یادو کو براہِ راست پیغام؟

اتر پردیش میں کانگریس کی نئی تنظیمی حکمت عملی، مسلم ووٹوں، سیٹوں کی تقسیم اور…

37 minutes ago

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

3 hours ago