قومی

Ashwini Vaishnaw Birthday: وزیر داخلہ امت شاہ نے اشونی ویشنو کو یوم پیدائش پردی مبارکباد د، ریلوے اور ڈیجیٹل انڈیا میں خدمات کو سراہا

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز اپنے کابینہ ساتھی اور ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی بھرپور ستائش کی۔ امت شاہ نے کہا کہ اشونی ویشنو ہندوستانی ریلوے کو جدید بنانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو نئی رفتار دینے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے “سیملیس ٹرانسپورٹ” اور “ڈیجیٹل انڈیا” کے وژن کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “میرے کابینہ ساتھی جناب اشونی ویشنو جی کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ ریلوے کو جدید بنانے اور آئی ٹی کے شعبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے آپ کی انتھک کوششیں وزیر اعظم نریندر مودی کے بغیر رکاوٹ نقل و حمل اور ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو نئی سمت دے رہی ہیں۔ اللہ آپ کو طویل، صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔”اشونی ویشنو 2019 سے نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر کی حیثیت  خدمات انجاسےم دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھارتی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے افسر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے دورِ وزارت میں ہندوستانی ریلوے میں کئی بڑی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا ہے، جنہوں نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو نئی شناخت دی ہے۔

ان کی قیادت میں وندے بھارت ایکسپریس جیسی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا آغاز کیا گیا، متعدد ریلوے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر تعمیر و ترقی کا عمل شروع ہوا، ریلوے لائنوں کی برق کاری میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور جیسے اہم منصوبوں کو رفتار ملی۔ ان اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں بلکہ مال برداری کے نظام میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی اشونی ویشنو کی قیادت میں بھارت نے ڈیجیٹل معیشت کی سمت مضبوط قدم بڑھائے ہیں۔ ان کے دور میں ملک میں 5جی نیٹ ورک کی توسیع، ڈیٹا لوکلائزیشن، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہیں حکومت کے ان چند وزراء میں شمار کیا جاتا ہے جنہیں تکنیکی مہارت کے باعث “ٹیکنوکریٹ وزیر” کہا جاتا ہے اور جو پالیسی سازی میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت “آتم نربھر بھارت” اور “وکست بھارت 2047” کے وژن پر عمل پیرا ہے، جس میں ریلوے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ترقی کے اہم ستون تصور کیا جاتا ہے۔ امت شاہ کی جانب سے اشونی ویشنو کو دی گئی مبارکباد کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے اندر باہمی تعاون، ٹیم ورک اور یکجہتی کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔اشونی ویشنو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ متعدد رہنماؤں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں، جو ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Karnataka Politics: کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر نے امت شاہ سے کی ملاقات، ’بلاری چلو‘ یاترا پر ہوئی گفتگو

وجیندر نے مرکزی وزیر داخلہ کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کرناٹک حکومت کے خلاف…

12 minutes ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، کانگریس امیدوار ملن پردھان 3 اکتوبر تک بھیجے گئے جیل، نہیں چلا سکیں گے انتخابی مہم؟

پولیس کے مطابق ملن پردھان کو پرانے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔…

12 minutes ago

Trump Extends H1b Visa Fee: ویزا قوانین کے حوالے سے امریکہ کا ایک اور اہم اقدام، جانیے کس قاعدے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی

بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور امریکی کمپنیوں پر کیا ہوگا اثر؟ موجودہ ویزا ہولڈرز اور…

42 minutes ago

Asian Games 2026 Opening Ceremony: شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ایشین گیمز 2026 کا آغاز، منو بھاکر اور پون سہراؤت نے شان سے لہرایا ترنگا

ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،…

49 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کے لیے تیار بھارتی شوٹنگ ٹیم، منو بھاکر پر رہیں گی نظریں

آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…

1 hour ago