بھارت ایکسپریس۔
مدھیہ پردیش کے شاجا پور سے سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈر ارون بھیما ود نے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت کے 9 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بی جے پی لیڈر اپنا توازن کھو بیٹھے۔ اس دوران انہوں نے جیوتی رادتیہ سندھا کو نامرد تک کہہ دیا۔
شاجا پورضلع کے پولیائے کلاں میں منعقدہ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی نے اسٹیج سے تقریر کرنا شروع کیا تو ان کے الفاظ کو سن کر ہرکوئی حیران رہ گیا۔ انہوں نے جیوتی رادتیہ سندھا کو نامرد تک کہہ دیا۔ اس متنازعہ بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔
بھیماود نے کہا، ”سال 2020 میں ہمارے کارکنان کو جوش آیا کہ یہ حکومت گرنی چاہئے۔ کوئی جیوتی رادتیہ سندھیا نامرد، جوکانگریس لیڈرتھا، اس وقت بھگوان نے انہیں عقل دے دی اور وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آگئے۔ اس سے ہمارے جذبات میں بھی اضافہ ہوا۔ خدا نے ہماری باتوں کو سنا عوام کی آواز کو سنا اور کارکنان کی آواز کو سنا۔“
اپنے خطاب کے دوران بی جے پی لیڈرنے دگ وجے سنگھ پر کانگریس کی حکومت گرانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کانگریس رکن اسمبلی کنال چودھری کو وارننگ دینے کے لہجے میں کہا، ”توکتنا بھی گھوم لے، اس اسمبلی میں اب تیری دال گلنے والی نہیں ہے۔“
کانگریس نے سندھیا پر طنز کیا
وہیں بھیماود کا ویڈیو شیئرکرکے کانگریس نے جیوتی رادتیہ سندھیا پر طنزکسنا شروع کردیا ہے۔ ایم پی کانگریس کے باضابطہ ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ”بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی ارون بھیماود نے جیوتی رادتیہ سندھیا کو نامرد بتایا۔ شاجا پورسے بی جے پی رکن اسمبلی اورضلع صدربھی رہ چکے ہیں۔“
کنال چودھری نے سادھا نشانہ
کنال چودھری نے بھی ٹوئٹ کرکے بی جے پی لیڈر پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ”سابق رکن اسمبلی ارونا بھیماود سمیت بی جے پی لیڈران کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے اور باقی کی سچائی جیوتی رادتیہ سندھیا خود بتا سکتے ہیں۔ بی جے پی لیڈران کے ذریعہ ہردن بے عزت ہونے کے بعد اب جیوتی رادتیہ سندھیا کے اصولوں پرآنچ نہیں آرہی ہے؟“
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…