قومی

MP Shafiqur Rahman Barq criticized PM Modi: ”کبھی اپنے ملک کی مسجدوں میں آکر دیکھیں“ وزیر اعظم مودی کے مصر کی مسجد میں جانے پر شفیق الرحمن برق نے کی تنقید

UP Politics: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریوں کے درمیان سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے پر زبانی حملہ جاری ہے۔ اسی درمیان وزیراعظم نریندر مودی کے مصرکی مسجد الحکیم جانے پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی اپنے ملک کی مساجد میں آکر دیکھیں۔ بابری مسجد تنازعہ پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمںٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا کہ بابری مسجد جو واضح طور پر مسجد تھی، لیکن اسے شہید کرکے انہوں نے برباد کردیا۔ عدالت میں معاملہ گیا اور وہاں سے انہوں نے اسے مندر بنوا دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا، ”مصرکی مسجدوں میں گئے تاکہ ان کی تعریف ہوجائے۔ یہاں جو انہوں نے مسجدوں میں توڑپھوڑ ہوئی ہے، اس کا کیا؟“ انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مذہب تبدیلی سے متعلق بیان پر کہا، ”اس میں تو میں یقین کرتا نہیں کیونکہ اس طرح کی ڈرامے بازی یہ جب خود کراتے ہیں اور پھرمسلمانوں کے نام کو بدنام کرتے ہیں۔“

ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق نے مزید کہا کہ اگرکوئی کرنا چاہتا ہے تو کھلے کرسکتا ہے، کوئی پابندی تھوڑی ہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “ملک کی موجودہ حالات پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ سب موضوع اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے لئے تو کچھ کیا نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ انہوں نے نفرت پھیلا رکھی ہے۔ الیکشن جیتنے کی فراق میں ہیں، لیکن ایسا ہوگا نہیں، الیکشن یہ ہار رہے ہیں اور یہ ان کو نظرآرہا ہے۔

الیکشن جیتنے کے لئے کرتے ہیں ہندو-مسلم

عظیم اتحاد کی میٹنگ پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ میٹنگ کامیاب ہوئی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کے اندردلچسپی ہے، اس حکومت سے وہ خوش نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی کے مغلوں کے ذریعہ مندر توڑنے والے بیان پر انہوں نے کہا کہ ہمیں تو پتہ نہیں کس نے کیا کیا۔ یہ سب فرضی باتیں چلاکر ہندو مسلم کا رنگ چڑھاکر اس پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، جو حالات ہیں، موجودہ اور اپنا الیکشن جیتنے کے فراق میں ہیں۔ انہیں دکھائی دے رہا ہے کہ ان کا سوپڑا صاف ہوجائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

2 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

3 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

5 hours ago