ممبئی کی ممبادیوی سیٹ سے شیو سینا کی امیدوار شائنا این سی نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ساونت نے شیو سینا کی امیدوار کے لیے ‘ امپورٹنٹ مال’ کا لفظ استعمال کیا، جس سے بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی شے نہیں، میں عورت ہوں۔ ادھو ٹھاکرے خاموش ہیں، نانا پٹولے خاموش ہیں لیکن ممبئی کی خواتین خاموش نہیں رہیں گی۔
‘قانون اپنا کلام کرے گا’
ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد، شائنا این سی نے کہا، “ایف آئی آر سیکشن 79، سیکشن 356 (2) کے تحت درج کی گئی ہے۔ انہوں نے غلط الفاظ استعمال کیے ہیں۔ میں یہاں ایک کارکن کے طورپر کام کرنے آئی ہوں۔ اگرآپ مجھ سے میری عوامی خدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے تعلق سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں،تاہم مجھے امپورٹنٹ مال نہیں کہ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنے دیجئے ،مجھے جوکرنا تھا وہ میں نے کردیا ہے۔
‘مہاوناش اگھاڑی خواتین کی عزت نہیں کرتی’
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا۔ “ہم سب جانتے ہیں کہ یہ مہاونا ش اگھاڑی خواتین کی عزت نہیں کرتی۔ ہم سب لکشمی پوجن کی بات کرتے ہیں۔ یہ لکشمی پوجن کا دن ہے۔ اروند ساونت کیا کہتے ہیں کہ آپ امپورٹنٹ مال ہیں۔ مال کا مطلب ہےچیز۔ 20۔ میں عوامی زندگی میں برسوں رہی ہوں، ماں ممبا دیوی کے آشیرواد سے سب جانتے ہیں کہ میں ایک عورت ہوں لیکن گالی گلوچ کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا۔
‘آپ لگتا ہے ہر عورت خاموش رہے گی’
شیوسینا لیڈر نے کہا، “ایک بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب آپ کسی عورت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہر عورت خاموش رہے گی؟ مہاراشٹر کی خاتون منہ توڑ جواب دے گی۔ ایک طرف ہمارے وزیراعلی ایکناتھ شنڈے ہیں۔ جو اپنی پیاری بہنوں کے لیے بہت کچھ کیا۔” شائنا این سی نے یہ بھی کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ میں ممبئی کی بیٹی ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…
فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…
ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو لکھنؤ نے 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔…