-بھارت ایکسپریس
hana Khan On Pathaan Success: سپراسٹارشاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز ہونے کے دن (اوپننگ ڈے) پربالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے بڑا ریکارڈ درج کیا ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر کمائی کے معاملے میں بڑا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ پٹھان فلم کا خمارلوگوں پرسرچڑھ کربول رہا ہے۔ اس درمیان شاہ رخ خان کی لاڈلی سہانا خان نے پٹھان فلم کی کامیابی سے متعلق ایک جذباتی پوسٹ شیئرکیا ہے۔
پٹھان کی کامیابی پر جذباتی ہوئیں سہانا خان
سہانا خان نے انسٹا اسٹوری پرپوجا ددلانی کے انسٹا گرام پوسٹ کو دوبارہ شیئرکیا ہے، جس میں ’پٹھان‘ کے کلیکشن کی جانکاری ہے۔ فلم کے پوسٹرکے ساتھ لکھا ہے، ’ہندی سنیما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ۔ پٹھان فلم کے پہلے دن کا ورلڈ وائڈ گروس کلیکشن 106 کروڑ روپئے‘۔ سہانا خان نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں آنکھوں میں آنسو والی ایموجی بنائی ہے۔ اس طرح سہانا خان نے اشارہ دیا کہ وہ والد شاہ رخ خان کی اس کامیابی سے بہت جذباتی ہوگئی ہیں۔
فلم نے پہلے دن کی تاریخی کمائی
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے پہلے دن 55 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا ہے، جوایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ اس اعدادوشمارمیں تمل اورتیلگو ورژن کی کمائی بھی شامل ہے۔ ارلی ٹریڈرس کے مطابق، فلم پٹھان نے ریلیزکے دوسرے دن باکس پر65 روپئے کی کمائی کی ہے۔ اسی کے ساتھ فلم کی مجموعی کمائی دوہی دنوں میں 122 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
شاہ رخ خان نے 4 سال بعد کی واپسی
قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان نے چار سال کے وقفے کے بعد فلم پٹھان سے سلوراسکرین پر شاندار واپسی کی ہے۔ اس اسپائی تھریلرفلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم، دیپیکا پادوکون، آشوتوش رانا اورڈمپل کپاڑیا جیسے ستاروں نے کام کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے کیمیو کیا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں، جو’وار’ اور’بینگ بینگ’ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…