قومی

Today Weather Update :دہلی ۔ این سی آر میں انتہائی گھنی دھند اور سرد لہر جاری،  کے اے کیو آئی 398 سے تجاوز، شمالی بھارت میں سرد لہر کا الرٹ

دہلی کے موسمی حالات ان دنوں سب کو حیران کر رہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح 6 بجے دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں صبح کے وقت  گھنی دھند چھائی ہوئی تھی۔ وہیں اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت پورے شمالی بھارت میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی ایک بار پھر سنگین زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت کا AQI ہفتہ کو 387 ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پہلے منگل کو 282 تک بہتر ہوا تھا، لیکن جمعرات کو 307 اور جمعہ کو 349 تک پہنچ گیا۔ دارالحکومت
کے 18 علاقوں میں AQI 400 سے تجاوز کر گیا ہے۔

18 دسمبر تک موسم رہے گا ایسا ہی
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ 18 دسمبر تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔  قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اس دوران ہلکی سے گھنی دھند کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں گھنا کہرا چھانے کا امکان ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں سرد لہر چلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں گھنے کہرے کا الرٹ دیا گیا ہے۔

اتر پردیش سے بہار تک کہر اور سرد لہر کا اثر

اتر پردیش میں موسم کا حال کچھ اس طرح رہے گا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے درمیان مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں گھنا کہر چھایا رہ سکتا ہے۔ مشرقی اتر پردیش میں بھی صبح کے وقت گھنا کہر دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

13 سے 14 دسمبر کے درمیان سرد لہر کا اثر
پنجاب اور ہریانہ میں 13 سے 14 دسمبر کے درمیان سرد لہر کا اثر زیادہ محسوس کیا جائے گا، جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے جا سکتا ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں بھی سرد لہر اور صبح و شام کے وقت گھنے کہرے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بہار کے لیے بھی گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ پٹنہ، بھاگلپور، پورنیہ، گیا اور آرا سمیت کئی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت دھند چھائی رہ سکتی ہے، جس سے خاص طور پر صبح کے اوقات میں آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago