بین الاقوامی

50% Tariffs Must Be Eliminated: بھارت پر عائد پچاس فیصد ٹیرف کیا جائے ختم، ڈیموکریٹک اراکین نے ٹرمپ کے ٹیرف فیصلے کو  کیا چیلنج

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد بھاری ٹیرف کے خلاف امریکی کانگریس میں مخالفت سامنے آ گئی ہے تین ڈیموکریٹک اراکین کانگریس نے کھل کر اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے پچاس فیصد ٹیرف ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی رکن ڈیبورا راس نارتھ کیرولائنا مارک ویزی ٹیکساس اور راجہ کرشن مورتی ایلی نوائے نے ایک قرارداد پیش کی ہے۔ جس میں اس قومی ایمرجنسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جس کی بنیاد پر ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی درآمدات پر ٹیرف بڑھایا تھا۔ ڈیموکریٹک اراکین ڈیبورا راس مارک ویجی اور بھارتی نژاد راجا کرشن مورتی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ٹیرف غیر قانونی ہیں امریکی مفادات کے خلاف ہیں اور اس سے سب سے زیادہ نقصان عام امریکی شہریوں کو ہو رہا ہے ۔ان کے مطابق یہ دراصل روزمرہ استعمال کی اشیا پر امریکی عوام پر اضافی ٹیکس ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یکم اگست دو ہزار پچیس کو بھارت پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کیا تھا ۔بعد ازاں ستائیس اگست دو ہزار پچیس کو روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر بھارت پر اضافی پچیس فیصد سیکنڈری ٹیرف لگانے کا اعلان کیا گیا ۔جو پہلے سے نافذ پچیس فیصد ریسپروکل ٹیرف کے علاوہ تھا۔ان دونوں ٹیرف کے نتیجے میں کئی بھارتی مصنوعات کی درآمدی لاگت تقریباً دگنی ہو گئی تھی ۔ صدرٹرمپ کا مؤقف تھا کہ بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس سے یوکرین جنگ کے لیے ماسکو کو مالی مدد مل رہی ہے۔ ان پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ٹرمپ نے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کا سہارا لیا تھا۔ٹیرف پر ڈیموکریٹک اراکین کا کہنا ہے کہ ڈیبورا راس کے مطابق نارتھ کیرولائنا کی معیشت بھارت سے گہرے طور پر جڑی ہوئی ہے۔ بھارتی کمپنیوں نے یہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور ہزاروں نوکریاں فراہم کی ہیں یہ ٹیرف اس تعلق کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مارک ویزی نے کہا کہ یہ غیر قانونی ٹیرف نارتھ ٹیکساس کے عام لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں ۔بھارت ہمارا ثقافتی اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔راجہ کرشن مورتی کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات سپلائی چین کو متاثر کر رہے ہیں ۔امریکی مزدوروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یوزر پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ ٹیرف ختم ہونے سے امریکہ اور بھارت کے اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔یہ قرارداد امریکی کانگریس میں اس وسیع مہم کا حصہ ہے۔ جس کے تحت صدر کے ہنگامی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اراکین کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق تجارتی پالیسی بنانے کا اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے صدر کے پاس نہیں یہ قرارداد فی الحال ایوان نمائندگان میں پیش کی جا چکی ہے۔ اگر یہ منظور ہو جاتی ہے تو سینیٹ میں بھی اسی نوعیت کے بل پر ووٹنگ ہوگی اور خصوصی اکثریت کی صورت میں صدر کے ویٹو کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

5 minutes ago

Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں

دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…

14 minutes ago

Acid Attack: اسپتال سے گھر لوٹ رہی تھیں خاتون ڈاکٹر، سرپھرے نے پھینکا تیزاب؛ پولیس بھی حیران، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…

49 minutes ago

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

1 hour ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

2 hours ago