قومی

Maharashtra News: مہاراشٹر کے انتخابات سے قبل شرد پوار کو جھٹکا، ستارہ میں اس لیڈر کے ساتھ ہزاروں کارکنان ہوئے بی جے پی میں شامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل شرد پوار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ستارہ میں سینئر لیڈر مانیک راؤ سونوالکر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باونکولے کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ مانیکراؤ سونوالکر ستارہ سے شرد پوار کی پارٹی کے لیڈر ہیں جو آج بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ سونوالکر ضلع پریشد  ہیں اور 5 ہزار کارکنوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ ستارہ ضلع میں بی جے پی کو اس سے فائدہ ملنے کی امید ہے۔

مانیکراؤ سونوالکر کو بی جے پی میں شامل کرتے ہوئے چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ سونوالکر ستارہ کے بڑے لیڈر ہیں اور انہوں نے اب بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس سمیت مہاویکاس اگھاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔

مہاراشٹر بی جے پی کے سربراہ باونکولے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ برادریوں کو اکسانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی تو اپوزیشن کی طرف سے کوئی گندی سیاست نہیں ہوتی تھی، لیکن آج یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ باونکولے نے کانگریس پر لوگوں میں الجھن پھیلانے کا بھی الزام لگایا۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں اکتوبر کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں ریاست کی سیاسی جماعتوں میں لیڈروں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بارے میں، ریاست کے دونوں بڑے اتحاد مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago