قومی

NIRF Ranking 2024:جے این یو اور جامعہ کو این آئی آر ایف رینکنگ میں ملا یہ مقام ، یہ ادارہ رہا سر فہرست

وزارت تعلیم نے آج قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کے فریم ورک (این آئی آر ایف) 2024 کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اعلان وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بھارت منڈپم میں کیا۔ اس بار بھی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مدراس ٹاپ پر رہا ہے۔ آپ اس درجہ بندی کو سرکاری ویب سائٹ nirfindia.org پر دیکھ سکتے ہیں۔

اس بار نویں رینکنگ آئی ہے جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو 13 مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یونیورسٹی، کالج، انجینئرنگ، مینجمنٹ، فارمیسی، لاء، میڈیکل اور آرکیٹیکچر کی کیٹیگریز کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی این آئی آر ایف کی مجموعی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس مسلسل چھٹے سال ٹاپ پر ہے۔

این آئی آر ایف 2024 (این آئی آر ایف رینکنگ 2024) کے مطابق IISc بنگلور ٹاپ 5 یونیورسٹیوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے۔ جے این یو دوسرے، جامعہ ملیہ اسلامیہ تیسرے، منی پال یونیورسٹی چوتھے اور بی ایچ یو پانچویں نمبر پر ہے۔ ایمس دہلی میڈیکل اسٹڈیز کے لیے بہترین ہے، آئی آئی ٹی روڑکی فن تعمیر کے لیے سرفہرست ہے۔ اگر ہم فارمیسی کی بات کریں تو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی سرفہرست ہے۔ این آئی آر ایف 2024 کے مطابق، آئی اائی ایم  احمد آباد ہندوستان کا بہترین انتظامی ادارہ ہے۔ جہاں IISc بنگلور کو سرفہرست ہندوستانی یونیورسٹی کے طور پر چنا گیا ہے، آئی آئی ٹی مدراس کو سرفہرست انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر چنا گیا ہے۔

ان کے علاوہ دہلی یونیورسٹی (ڈی یو ) کے ہندو کالج کو ملک کا ٹاپ کالج قرار دیا گیا ہے۔ اس سال کل 10,885 اداروں نے این آئی آر ایف 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔

این آئی آر ایف درجہ بندی 2024: یہ ادارے مجموعی زمرے میں سرفہرست ہیں۔

آئی آئی ٹی مدراس

آئی آئی ایس سی بنگلورو

آئی آئی ٹی ممبئی

آئی آئی اے دہلی

آئی آئی ٹی کانپور

ایمس دہلی

آئی آئی ٹی کھڑگپور

آئی آئی ٹی روڑکی روڑکی

آئی آئی ٹی گوہاٹی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU)

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

22 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

47 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago