نئی دہلی: سروٹیک رینیو ایبل پاور سسٹم لمیٹڈ(NSE: SERVOTECH)، جو بھارت میں جدید سولر اور صاف توانائی کے حل تیار کرنے والی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک ہے، کو Railway Energy Management Company Limited (REMCL) کی جانب سے 16.31 کروڑ روپے کا گراؤنڈ ماؤنٹڈ اور روف ٹاپ آن گرڈ سولر پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے۔ REMCL، RITES Ltd. اور وزارتِ ریلوے کا مشترکہ ادارہ ہے۔
معاہدے کے تحت، سروٹیک رینیوایبل ڈیزائن، انجینئرنگ، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کی ذمہ داری نبھائے گی، جس میں مختلف صلاحیتوں کے گراؤنڈ ماؤنٹڈ اور روف ٹاپ سولر پاور پلانٹس شامل ہیں، جو Dedicated Freight Corridor Corporation of India Limited (DFCCIL) کمپلیکس، نوئیڈا میں نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پروجیکٹ میں 10 سال کی جامع آپریشن اور مینٹی ننس (O&M) بھی شامل ہے، جس سے مستقل بجلی پیداوار اور نظام کی طویل مدتی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس منصوبے سے REMCL اور DFCCIL کے اس مقصد کو بھرپور تقویت ملے گی کہ وہ اپنی بنیادی آپریشنل انفراسٹرکچر میں قابل تجدید توانائی کو شامل کریں، روایتی توانائی پر انحصار کم کریں، توانائی کی لاگت میں کمی لائیں اور بھارت کے صاف اور پائیدار صنعتی ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سروٹیک رینیو ایبل پاور سسٹمز لمیٹڈ کی ہول ٹائم ڈائریکٹر ساریکا بھاٹیا نے کہا، “ہمیں REMCL کے ساتھ اس سولر پروجیکٹ پر کام کرنے پر فخر ہے۔ DFCCIL جیسا انفراسٹرکچر بھارت کی لوجسٹکس اور فریٹ موومنٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور ایسی اہم تنصیبات میں سولر انرجی کا انضمام قومی سطح پر کاربن میں کمی کے اہداف کی جانب اہم قدم ہے۔ یہ آرڈر Servotech کی انجینئرنگ طاقت، ایکزیکشن صلاحیت اور بڑے انفراسٹرکچر کے لیے قابل بھروسہ سولر حل فراہم کرنے کے ہمارے مستقل معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم جدت، کوالٹی اور مضبوط شراکت داری کے ذریعے بھارت کی گرین ٹرانزیشن کو مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔”
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…