بھارت کا خدماتی شعبہ (Services Sector) اگست میں گزشتہ 15 سال کی تیز ترین رفتار سے پھیلتا نظر آیا، جس کی بنیادی وجہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر طلب میں اضافہ رہا۔ یہ بات HSBC India Services Purchasing Managers’ Index (PMI) کی رپورٹ میں سامنے آئی، جو S&P Global نے جاری کی ہے۔ اگست میں PMI کا اشاریہ 62.9 رہا، جو جولائی کے 60.5 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ شرح جون 2010 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ 50 سے اوپر کا اشاریہ معاشی وسعت (expansion) کو ظاہر کرتا ہے۔
HSBC کی چیف انڈیا اکنامسٹ پرنجل بھنڈاری کے مطابق ’’بھارت کا سروسز PMI بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس اگست میں نئی آرڈرز کی بھرمار کی بدولت پندرہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق نئے کاروباری آرڈرز مسلسل 49ویں ماہ بڑھے، اور ان کی رفتار گزشتہ 15 سالوں میں سب سے تیز رہی۔ بین الاقوامی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا، خاص طور پر ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے صارفین کی جانب سے۔ طلب میں مضبوطی کے باعث کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کو زیادہ جارحانہ انداز میں نافذ کیا۔ آؤٹ پٹ پرائس انفلیشن جولائی 2012 کے بعد سب سے بلند سطح پر رہی، جب کہ ان پٹ کاسٹ (خام مال و لیبر) بھی نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچے۔
مہنگائی کی بنیادی وجہ لیبر کاسٹ میں اضافہ رہا، جس میں تنخواہوں اور اوور ٹائم ادائیگیوں کا کردار اہم رہا۔ جولائی میں عمومی مہنگائی 1.55 فیصد کی آٹھ سالہ کم ترین سطح پر آ گئی تھی، مگر اب ماہرین کے مطابق یہ کم ترین سطح گزر چکی ہے اور مستقبل میں اضافہ ممکن ہے۔ کاروباری اعتماد پانچ ماہ کی بلند سطح پر دیکھا گیا اور اشتہاری بجٹ میں اضافہ و طلب کی بہتر پیش گوئی اس کا سبب بنی۔ تاہم روزگار میں اضافہ محدود رہا اور زیادہ تر کمپنیاں جز وقتی ملازمین کو ترجیح دیتی نظر آئیں۔ مشترکہ Composite PMI (جس میں سروسز اور مینوفیکچرنگ شامل ہیں) بھی اگست میں بڑھ کر 63.2 ہو گیا، جو 17 سال کی بلند ترین سطح ہے، جو معیشت کے دونوں حصوں میں وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگرچہ بھارت کی معیشت نے پچھلی سہ ماہی میں 7.8 فیصد کی شرح سے ترقی کی، لیکن روئٹرز کے مطابق امریکہ کی طرف سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف آئندہ سہ ماہیوں میں اس رفتار کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…