قومی

Cash for Jobs Scam: ہائیکورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے تمل ناڈو کے وزیروی سینتھل بالا جی

کیش فار جاب منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار تمل ناڈو کے وزیر وی سینتھل بالاجی کی مشکلات ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ مدراس ہائی کورٹ نے وزیر سینتھل بالاجی کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا اور ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ اب انہوں  نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ وزیر سینتھل بالاجی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت سماعت کے لیے تیار ہے۔ سپریم کورٹ نے سینتھل بالاجی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ کے سامنے ضمانت کی درخواست کی جلد سماعت کی اپیل کی گئی  ہے۔ گرفتار وزیر کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ مدراس ہائی کورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد وزیر نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

  اس سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں سپریم کورٹ نے بھی تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کو جھٹکا دیتے ہوئے بالاجی اور ان کی اہلیہ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سینتھل بالاجی کی گرفتاری کو درست مانا تھا اور ای ڈی کو وزیر سے حراست میں پوچھ گچھ کی اجازت دی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس وقت سینتھل بالاجی اور ان کی اہلیہ نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مدراس ہائی کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ای ڈی کے ذریعہ سینتھل بالاجی کی گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ 14 جون کو ای ڈی نے تمل ناڈو حکومت کے وزیر سینتھل بالاجی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ بالاجی پر ملازمتوں کے بدلے امیدواروں سے پیسے لینے کا الزام ہے جب وہ پچھلی اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ تھے۔ بالاجی پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے بالاجی کے احاطے پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔ سنتھل بالاجی نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے بالاجی کی گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ سینتھل بالاجی اور ان کی اہلیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

45 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago