قومی

When will Azam Khan and Abdullah Azam be Released: سزا میں مزید 3 سال کا اضافہ، اب کب ہوگی اعظم خان اور عبداللہ اعظم کی رہائی؟

اترپردیش کی یوگی حکومت میں سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خاں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔  اب اعظم خاں کو دو پین کارڈ کیس میں 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ہفتہ کے روز ان کی سزا میں مزید تین سال کا اضافہ کر دیا۔ اس سے قبل اسی معاملے میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم خان کو 7-7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس سے ان کا جیل سے باہر آنے کا انتظار مزید بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

استغاثہ کی اپیل پر سزا بڑھا کر 10 سال کر دی

دوہرے پین کارڈ معاملے میں جیل میں بند محمد اعظم خان کے لیے آج کا دن انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے، استغاثہ کی اپیل پر سزا بڑھا کر 10 سال کر دی ہے۔اس سے قبل نچلی عدالت (مجسٹریٹ کورٹ) نے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7-7 سال قید اور 50-50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ تاہم، استغاثہ نے اس سزا میں اضافے کے لیے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پر طویل سماعت کے بعد آج فیصلہ سنایا گیا۔

اعظم خان کواب تک 11 معاملوں میں راحت

اترپردیش واقع رام پورمیں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔ 100 سے زیادہ مقدمات کا سامنا کررہے سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کواب تک 11 معاملوں میں راحت مل چکی ہے، جبکہ 6 معاملوں میں انہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔ فی الحال اعظم خان اپنے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے ساتھ رام پورجیل میں قید ہیں۔ دونوں لیڈران پردوپین کارڈ معاملے میں کارروائی ہوئی ہے اوراسی کیس میں وہ جیل میں ہیں۔

عبداللہ اعظم  پر عائد جرمانے کی رقم میں بڑا اضافہ

تاہم عدالت نے عبداللہ اعظم خان کی سزا میں اضافہ نہیں کیا، لیکن ان پر عائد جرمانے کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ تھا، جسے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اعظم خان پر جرمانے کی رقم بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

اس معاملے میں دسمبر 2025 میں اتر پردیش حکومت کی جانب سے سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ نومبر 2025 میں عدالت نے دونوں کو اس کیس میں 7-7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی 50-50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ اعظم خاں کو رامپور کی عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے پر ان کے حامیوں میں کافی مایوسی دکھائی دے رہی ہے۔  بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ اعظم خان  اپنے اوپر عائد الزامات کو کس طرح غلط ثابت کرتے ہیں اور ان کو جیل سے باہر آنے کے لیے مزید کتنا  انتظار کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

10 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

10 hours ago