-بھارت ایکسپریس
اپنے عاشق کو پانے کے لئے نیپال کے راستے پاکستان سے ہندوستان میں آئی سیما حیدرلمبے وقت سے میڈیا اور لوگوں کے درمیان سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔ گریٹرنوئیڈا کے ربوپورہ واقع اپنے عاشق سچن مینا کے گھر رہ رہیں سیما حیدرہندوستان میں آنے کے بعد ہندو رسم ورواج میں رچ بس گئی ہیں۔ وہیں نئے سال کی شروعات میں ہی انہوں نے ایک خوشخبری دی ہے۔
گزشتہ سال سیما حیدراورسچن مینا کی کہانی کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ وہیں سال 2024 میں سیما حیدر نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سال 2024 میں سچن مینا کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ حال ہی میں ایک نیوز چینل کو دیئے انٹرویومیں سیما حیدر نے بتایا کہ وہ جلد ہی ماں بنیں گی۔ حالانکہ اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ہولی تک ماں بن جائیں گی؟ اس پرسیما حیدر نے کہا کہ اتنی جلدی تو نہیں لیکن ہاں، میرا اور سچن کا ایک بچہ ضرور ہوگا۔
سچن کے والد نے خبر پرلگائی مہر
سیما حیدر نے ماں بننے کی خبرپرسچن کے والد نے بھی مہرلگا دی ہے۔ انٹرویو کے دوران سچن مینا کے والد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہو کا ہاتھ دیکھ لیا ہے اور اسے لڑکا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس کا ہاتھ دیکھ کربتاتے ہیں وہ جھوٹ نہیں ہوتا۔ سیما حیدرنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ خود چاہتی ہیں کہ اس کا اور اس سچن کا ایک بچہ ہو۔
دونوں کا عشق ایسے چڑھا پروان
سیما حیدرپاکستان سے ہندوستان آئی ہیں اور پاکستان میں ان کی شادی ہوچکی تھی۔ پہلی شادی سے ان کے چار بچے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہی ہندوستان آئی تھیں اور اب سچن مینا کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ سیما نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سچن کے ساتھ پورے ہندو رسم ورواج سے شادی کرچکی ہیں۔ وہ دونوں پب جی کھیلنے کے دوران ملے تھے اور اسی کے بعد دونوں میں پیار ہوگیا اور پھر سیما پاکستان چھوڑ کرہندوستان آگئی۔ وہ مسلسل خود کو ہندو تہذیب وثقافت کے رنگ میں دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ابھی تک ان کی جو تصاویر یا ویڈیو سامنے آئے ہیں، اس میں وہ مانگ میں سندور اور پیشانی پربندی لگائے ہوئے نظرآرہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…