قومی

Noida Schools Closed Latest Update: نوئیڈا گریٹرنوئیڈا میں سردی کی وجہ سے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ، اسکول 14 جنوری تک رہیں گے بند

Noida Schools Closed Latest Update: یوپی سمیت پورا شمالی ہندوستان سردی کی لپیٹ میں ہے۔ سردی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ دھند اور کہرےکے باعث سڑکوں پر گاڑیاں رینگ رہی ہیں۔ زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔  سرد اس قد ہے کہ سورج بھی دن کے آخری پہر تک نظر نہیں آتا۔ سردی کی وجہ سے اسکول کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بچوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوتم بدھ نگر انتظامیہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ سردی کی لہر کے باعث بچوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔

سردی کی لہر میں بچوں کو  ملی بڑی ریلیف

بچے اب 14 جنوری تک اسکول جانے سے  محفوظ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اسکولوں کی چھٹیوں میں 14 جنوری تک توسیع کر دی۔ قابل ذکر بات یہ ہے ک آپ کو بتاتے چلیں کہ سردی کی لہر کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مستقبل میں بھی موسم میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایسے میں اسکول کی چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ گوتم بدھ نگر میں موسم سرما کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں جحاب کی خلاف ورزی پر 74 کوڑے، جب کہ دوسری خاتون کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی

  اسکوکوں کی چھٹیاں 14 جنوری تک بڑھا دی گئیں

شدید دھند  او رکہرے کے ساتھ سردی کی لہر جاری ہے۔ دہلی این سی آر میں درجہ حرارت دس ڈگری سے کم ہے۔ موسم کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ منیش ورما نے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں چھٹیاں 14 جنوری تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘نیائے کا حق، ملنے تک’، کانگریس نے بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کا لوگو کیا جاری

دہلی میں بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے دو دن تک گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی تین دن بعد 9 اور 10 جنوری کو بھی دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت گر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

1 hour ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago