قومی

MP Govt Ordered to Compensate Overdetained Convict: سپریم کورٹ نے سزا سے زیادہ مدت تک جیل میں رکھنے پر مدھیہ پردیش حکومت سے کیا جواب طلب، متاثرہ شخص کو 25 لاکھ معاوضہ دینے کا دیا حکم

سپریم کورٹ نے پیر کے روز مدھیہ پردیش حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک قیدی کو 25 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرے، جسے اپنی سات سالہ سزا مکمل کرنے کے باوجود مزید چار سال سات ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت کو وکیل محفوظ نذقی نے بتایا کہ ان کے مؤکل سوہن سنگھ نے، جو زیادتی کے ایک مقدمے میں سزا یافتہ تھے، جیل میں کل 11 سال 7 ماہ گزارے، حالاں کہ ان کی سزا صرف 7 سال تھی اور کچھ عرصہ وہ ضمانت پر بھی تھے۔

عدالت نے مدھیہ پردیش حکومت سے اس سنگین کوتاہی پر جواب طلب کیا اور کہا کہ ’’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ اتنی سنگین غفلت کیسے ہوئی اور قیدی مکمل سزا کاٹنے کے بعد بھی مزید کئی سال جیل میں کیوں رہا۔‘‘ عدالت نے ریاستی وکیل کی جانب سے پیش کردہ ’’گمراہ کن حلف ناموں‘‘ پر بھی سوالات اٹھائے اور معاملے میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے نہ صرف 25 لاکھ روپے معاوضہ منظور کیا بلکہ مدھیہ پردیش لیگل سروسز اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ ایسے دیگر قیدیوں کی نشان دہی کرے جو اسی قسم کی زیادتی کا شکار ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو عدالت نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی اور سماعت کے لیے 8 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ سوہن سنگھ کو مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے ایک سیشن عدالت نے عصمت دری سمیت دیگر دفعات کے تحت سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر سزا کو عمر قید سے کم کر کے 7 سال کر دیا تھا، تاہم اس کے باوجود وہ 6 جون 2025 تک قید میں رہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے واقعات مجرمانہ انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سزا مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago