قومی

If you are a true Indian, you wouldn’t say this:  ’’اگر آپ سچے ہندوستانی ہیں تو ایسی بات نہیں کریں گے‘‘  چین کے قبضے کے دعوے پر سپریم کورٹ نے راہل گاندھی پر کی سخت تنقید

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کانگریس لیڈرراہل گاندھی کو اروناچل پردیش کے یانگسی علاقے میں2022  میں ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ کے بعد بھارتی فوج پر دیئے گئے مبینہ ریمارکس پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔جسٹس دیپانکر دتہ اورآگسٹین جارج مسیح پرمشتمل بینچ نے راہل گاندھی کے اس بیان پر سوال اٹھایا کہ چین نے 2000 مربع کلومیٹر ہندوستانی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ

’’آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ چین نے 2000 مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کیا؟ کوئی معتبر ثبوت ہے؟ اگر آپ ایک سچے ہندوستانی ہیں تو آپ ایسی بات نہیں کریں گے۔‘‘ جسٹس دتہ نے مزید کہا کہ ’’جب سرحد پر تنازع ہو رہا ہو تو کیا آپ کو ایسی باتیں کہنی چاہئیں؟‘‘ عدالت نے راہل گاندھی کے وکیل ابھشیک منو سنگھوی سے بھی سوال کیا کہ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ میں کیوں نہیں کہی؟ سوشل میڈیا پر کیوں؟ ’’جو کچھ بھی کہنا ہے، پارلیمنٹ میں کہیں، سوشل میڈیا پر کیوں؟‘‘

عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگائی

عدالت عظمیٰ نے راہل گاندھی کے خلاف جاری ہتک عزت کے کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر بھی روک لگا دی اور سابق بی آر او ڈائریکٹر ادے شنکر سریواستو کو نوٹس جاری کیا۔ یاد رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے 29 مئی 2025 کو راہل گاندھی کی اس عرضی کو خارج کر دیا تھا جس میں انہوں نے فیبروری 2025 میں لکھنؤ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت کی جانب سے جاری سمن اور ہتک عزت کیس کو چیلنج کیا تھا۔

راہل گاندھی کا متنازع بیان

راہل گاندھی نے یہ بیان16 دسمبر 2022 کو اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران میڈیا اور عوام کے سامنے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’لوگ بھارت جوڑو یاترا، گہلوت، سچن پائلٹ پر سوال کرتے ہیں لیکن چین نے 2000 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا، 20 جوان شہید ہوئے، اروناچل میں فوجیوں کو پیٹا گیا، اس پر کوئی سوال نہیں کرتا۔‘‘

شکایت گزار کا الزام

شکایت کنندہ سریواستو نے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان جھوٹا، بے بنیاد اور بھارتی فوج کے حوصلے پست کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔ ان کے مطابق، 9 دسمبر 2022 کو یانگسی میں جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے چینی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا تھا اور اپنی سرزمین کی حفاظت کی تھی۔ یہ کیس نہ صرف عدلیہ، سیاست اور سیکیورٹی پالیسی کے بیچ توازن کے سوالات اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ سیاسی بیانات کے نتائج قانونی سطح تک جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Smit Machchhar airlifted to Abu Dhabi: دبئی-تل ابیب پرواز میں شریک پائلٹ کے حملے میں زخمی ہندوستانی پائلٹ اسمت مچھار بہتر علاج کے لیے ابوظبی منتقل

اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…

7 minutes ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

1 hour ago