قومی

Mukhtar Ansari’s son Omar Ansari arrested: غازی پور پولیس نے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کو کیا گرفتار

غازی پور پولیس نے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کو اتوار کے روز گرفتار کر لیا۔ گرفتاری لکھنؤ کے دارالشفا علاقے میں واقع ان کے بڑے بھائی ممبر اسمبلی عمرعباس کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران عمل میں آئی۔ بعد ازاں عمر انصاری کو غازی پور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمر انصاری کو عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ان کے والد مختار انصاری کی ضبط شدہ جائیداد سے متعلق ایک عرضی سے جڑا ہوا ہے، جس کے ذریعے وہ جائیداد کو چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔

والدہ کے جعلی دستخطوں سے دستاویز تیار کرنے کا الزام

غازی پور کے پولیس نے بتایا کہ عمر انصاری نے اپنی والدہ افشاں انصاری کے جعلی دستخط استعمال کر کے عدالت میں فرضی دستاویز جمع کیے۔ افشاں انصاری اس وقت پولیس کو مطلوب ہیں اور ان پر 50,000  روپے انعام مقرر ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے مفرور ہیں اور مختار انصاری کی موت کے وقت بھی منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔ ایس پی کے مطابق عمر انصاری نے افشاں انصاری کی غیرموجودگی کے باوجود ان کے جعلی دستخطوں کے ساتھ سرکاری کاغذات تیار کروائے تاکہ جائیداد سے متعلق قانونی کارروائی متاثر ہو۔ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد محمدآباد تھانے میں دھوکہ دہی سے متعلق دفعات کے تحت عمر انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

افشاں انصاری پرمختلف مقدمات، کئی سنگین الزامات

افشاں انصاری پر 13 مقدمات درج ہیں، جن میں زمین کی غیر قانونی خرید و فروخت، سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ، اور جعلی کاغذات کے ذریعے فائدہ حاصل کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ غازی پور پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔

مختار انصاری کی موت اور اہل خانہ کا ردعمل

یاد رہے کہ مختار انصاری کی موت باندہ جیل میں قید کے دوران ہوئی تھی۔ انہیں شدید بیماری کی حالت میں علاج کے لیے جیل سے میڈیکل کالج لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی موت واقع ہوئی۔ تاہم، اہل خانہ نے ان کی موت کو ایک سازش قرار دیا تھا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

1 hour ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

1 hour ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

3 hours ago