انٹرٹینمنٹ

Hansika Motwani Divorce: اپنی  ہی دوست  کے سابق شوہر سے ہنسیکا موٹوانی  نے لئے تھےسات پھیرے، جانئے کیوں اپنی شادی کو بنا دیا رئیلٹی شو

بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی الگ پہچان بنانے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، شادی کے تین سال بعد ہنسیکا اپنے شوہر سے علیحدہ ہو رہی ہیں اور کافی عرصے سے وہ اپنی والدہ کے ساتھ ان کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں۔   حال ہی میں اداکارہ کی والدہ مونا سنگھ نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں اور اس وقت میرا دل جذبات سے بھرا ہوا ہے۔ بیٹی کی شادی کسی بھی والدین کے لیے سب سے بڑا دن ہوتا ہے اور صحیح وقت اور صحیح عمر میں ایک اچھا لڑکا ڈھونڈنے کے لیے، مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ اللہ بہت مہربان ہے۔ آج میں بہت خوش ہوں.’دونوں نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔ اس کے علاوہ، ہنسیکا نے کافی وقت سے سہیل کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی، جس کی وجہ سے ان افواہوں کو مزید ہوا ملی۔ ہنسیکا اور سہیل نے سال 2022 میں شادی کی تھی، اور ان کی شادی خوب چرچا میں رہی تھی۔

ہنسیکا اور سہیل کھٹوریاکی شادی کے چرچے

ہنسیکا اور سہیل کی شادی خبروں میں کئی وجوہات کی بنا پر رہی۔ انہوں نے اپنی شادی کو ایک بڑا ڈرامہ بنا دیا تھا۔ ہنسیکا موٹوانی نے اپنی شادی کو ایک رئیلٹی شو میں تبدیل کر دیا تھا۔

دوست کے سابق شوہر سے کی شادی

بتایا جاتا ہے کہ سہیل کھٹوریاکی پہلے سے شادی شدہ تھے۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ سہیل کی پہلی شادی 2016 میں رِنکی بجاج سے ہوئی تھی۔ چند سال بعد دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ رِنکی اور ہنسیکا آپس میں دوست تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، ہنسیکا پر اپنی دوست کی شادی توڑنے کا الزام بھی لگا، اور پھر اسی کے شوہر سے شادی کر لی۔

جے پور میں ہوئی تھی شادی

ہنسیکا اور سہیل نے بہت ہی شاندار انداز میں شادی کی تھی۔ اس جوڑے نے دسمبر 2022 میں جے پور میں شادی کی تھی۔ اس شادی کے تمام فنکشنز کافی بڑے اور شاہانہ تھے۔ شادی کے بعد ہنسیکا نے اپنی شادی کو ایک رئیلٹی شو میں بدل دیا۔ اس رئیلٹی شو کا نام “لو، شادی، ڈرامہ” تھا۔ ہنسیکا کی شادی Disney+ Hotstar پر اسٹریم کی گئی تھی۔ اپنی شادی کو رئیلٹی شو بنانے پر کچھ لوگوں نے ہنسیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

16 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

19 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago