قومی

Cong ‘sangram’ to save MGNREGA: منریگا بچاؤ مہم: کانگریس گاؤں گاؤں جا کر حکومت کو گھیرنے کی کررہی ہے تیاری

ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کانگریس ایک بار پھر زمینی سطح پر متحرک ہونے کی تیاری میں ہے۔ اس بار کانگریس نے اپنے اہم فلاحی منصوبے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ یعنی منریگا کو مرکز بنا کر ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے نام سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت اس اسکیم کو کمزور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، جس کے خلاف پارٹی دیہی بھارت میں عوامی بیداری پیدا کرے گی۔اس مہم کی قیادت کر رہی کانگریس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے 5 جنوری کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں تحریک کی مکمل حکمتِ عملی طے کی گئی۔ پارٹی نے تمام جنرل سیکریٹریوں، ریاستی انچارجز اور سیکریٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 8 جنوری تک ہر حال میں ضروری دستاویزات نچلی سطح کی کمیٹیوں تک پہنچا دیں۔ کانگریس کی اس بار کی حکمت عملی صرف شہروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بلاک اور پنچایت سطح تک جا کر حکومت کو گھیرنے کی ہے۔

تحریک کو مؤثر بنانے کے لیے کانگریس نے تشہیری مواد پر بھی خاص توجہ دی ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل خصوصی پمفلٹ تیار کیا گیا ہے، جسے مقامی زبانوں میں ترجمہ کر کے دیہات میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس مہم کا باضابطہ آغاز 10 جنوری کو ضلع سطح پر پریس کانفرنسوں کے ذریعے ہوگا، جب کہ 11 جنوری کو ملک بھر میں ریاستی سطح پر دھرنے دیے جائیں گے۔اس تحریک کا سب سے اہم مرحلہ 12 سے 29 جنوری کے درمیان ہوگا، جب مختلف علاقوں میں ’پنچایت چوپال‘ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان چوپالوں کے ذریعے کانگریس کارکن براہِ راست مزدوروں اور دیہی عوام سے رابطہ کریں گے اور منریگا سے جڑے مسائل پر گفتگو کریں گے۔

26 جنوری، یوم جمہوریہ کے موقع پر کانگریس ایک خصوصی قرارداد بھی سامنے لانے جا رہی ہے، جسے ملک بھر کی گرام سبھاؤں میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پارٹی کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ منریگا میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف آواز صرف کانگریس کی نہیں بلکہ خود دیہی عوام کی ہے۔

8 جنوری کو ریاستی دارالحکومتوں میں ہونے والی تیاری میٹنگز کو اس مہم کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میٹنگز میں نہ صرف تشہیری مواد کی چھپائی اور ترجمے کا کام مکمل کیا جائے گا بلکہ احتجاجی پروگراموں کے مقامات اور اوقات بھی طے کیے جائیں گے۔ کانگریس کا واضح ہدف ہے کہ منریگا بچاؤ کا پیغام ملک کی ہر گرام سبھا تک پہنچے اور دیہی عوام اپنی آواز مضبوطی سے بلند کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

1 hour ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

3 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago