قومی

Saudi Arab on Kashmiri Muslims: جموں وکشمیرکے مسلمانوں کے لئے سعودی عرب فکرمند، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہہ دی یہ بڑی بات

Saudi Arab on Jammu and Kashmir: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے جموں وکشمیرکی مسلم آبادی کے لئے اپنی حمایت دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلمانوں کی اسلامی شناخت کو بنائے رکھنے اوران کے وقارکو محفوظ رکھنے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی عرب کے وزیرشہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے یہ باتیں بدھ کے روزجموں وکشمیرکے رابطہ گروپ کی میٹنگ میں کہیں۔ اس اجلاس کی میزبانی آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (اوآئی سی) نے کی۔ سعودی عرب نے جموں و کشمیرکےعوام بشمول خطے میں جاری تنازعات اور بدامنی سے متاثرہونے والوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے مختلف تھا۔

سعودی عرب کے وزارت خارجہ کے مطابق، “سعودی عرب خطے میں کسی بھی قسم کے تنازع کو روکنے کے لئے ثالثی کے حوالے سے تمام گروپوں سے بات کررہا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن حل کے لئے کام کررہا ہے۔”

قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیرکا پہاڑی علاقہ جو اپنی خوبصورتی کے لئے مشہور ہے، 1947 میں ہندوستان اورپاکستان کی تقسیم کے بعد سے پریشان ہے۔ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 1989 میں کشمیری علیحدگی پسندوں نے پاکستان کے ساتھ اتحاد میں یا بھارت سے کشمیرکی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلح بغاوت شروع کی۔ اس کے بعد نئی دہلی نے جموں وکشمیرمیں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، میٹنگ میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا “جموں وکشمیر سمیت کوئی بھی علاقہ جو جدوجہد اور بدامنی سے جدوجہد کر رہا ہے، سعودی عرب اہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مسلمانوں کی اسلامی شناخت بنائے رکھنے کی کوششوں میں سعودی عرب ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے۔ “

میٹنگ کے دوران سعودی عرب نے جموں وکشمیر کے موضوع کو علاقہ کی سیکورٹی اور استحکام کے لئے سنگین چیلنج بتایا ہے۔ سعودی عرب نے وارننگ کے لہجے میں کہا ہے کہ اگراس موضوع کو نہیں حل کیا گیا تو یہ علاقہ غیرمستحکم ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

18 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago