علاقائی

UP Encounter: ایودھیا میں ایک لاکھ کے انعامی مجرم انیس خان انکاؤنٹر میں ہلاک

UP Encounter: ایودھیا میں 30 اگست کو ساون میلے کے دوران سریو ایکسپریس ٹرین میں ایک خاتون کانسٹیبل پر مہلک حملے کا ایک ملزم جمعہ کی صبح پورہ قلندر پولیس اور ایس ٹی ایف کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔ اطلاعا ت کے مطابق دوسرے حملہ آور کے ساتھ تھانہ انچارج پوراقلندر اور دو دیگر کانسٹیبل زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ٹی ایف نے گزشتہ ہفتے ہی ملزم انیس  پر ایک لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پوراقلندرتھانہ علاقہ کی چھتروا سرایا سرحد کے قریب لیڈی کانسٹیبل پر حملہ آوروں اور پوراقلندر پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ جس میں حملہ آور 30 ​​سالہ انیس ولد ریاض خان اور 40 سالہ آزاد خان ولد مختار سکنہ دسلوان تھانہ حیدر گنج زخمی ہو گئے۔ اسی دوران تھانہ انچارج پورہ قلندر رتن کمار شرما اور دو کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے۔ جنہیں ضلع اسپتال لایا گیا۔ ملزم انیس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میر واعظ عمر فاروق کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی دی جائے گی اجازت: مسجد حکام

قابل ذکر بات یہ ہے کہ معاملے کی جانچ کر رہی ایس ٹی ایف کو جمعرات کی رات جب اس واقعہ میں ملوث لوگوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تو ایس ٹی ایف کی مختلف ٹیموں نے محاصرہ کر لیا۔ عنایت نگر علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں پولس نے 49 سالہ وشمبھر دیال دوبے کو گرفتار کیا۔ جو پڑوسی ضلع سلطان پور کے کورے بھار تھانہ علاقے میں واقع پپری سائیناتھ چھوٹکا دوبے کے گاؤں کے رہنے والے تھا۔جب کہ انکاؤنٹر میں تھانہ حیدر گنج کے

یہ بھی پڑھیں: وبائی امراض کے بعد مواقع میں اضافہ ہوا، لیکن پھر بھی 25 سال سے کم عمر کے 42.3 فیصد گریجویٹ بے روزگار ہیں

علاقے دسلوان کا رہائشی ملزم انیس تھانہ پورہ کے علاقے میں پیش آیا، جوابی فائرنگ سے انیس جان بحق ۔جب کہ اسی گاؤں کا رہائشی 40 سالہ آزاد خان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

33 mins ago