قومی

Saudi Arabia’s Hajj Minister visits India: سعودی وزیرحج توفیق بن فوزان کا ہندوستان دورہ، اسمرتی ایرانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حج وعمرہ سے متعلق تبادلہ خیال

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جن پتھ روڈ پرواقع جواہرلال نہرو بھون میں آج وزارت اقلیتی امورکی وزیراسمرتی ایرانی اورسعودی حکومت کے حج وعمرہ کے وزیرتوفیق بن فوزان الربیعہ نے مشترکہ طورپرپریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی حکومت کے وزیرتوفیق بن فوزان الربیعہ نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عمرہ سے متعلق معلومات فراہم کی۔

اسمرتی ایرانی نے بتایا کہ سال 2023 میں ہندوستان سے سفرحج پر جانے والے عازمین میں 47 فیصد خواتین شامل تھیں جبکہ وزیرحج سعودی عرب کی جانب سے بتایا گیا کہ سال 2022 سے 2023 کے درمیان عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 12 لاکھ ہے۔ اس دوران کم لاگت کی براہ راست پروازوں کو بڑھانے پرکام کریں گے تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ نے بتایا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے ہندوستان میں عمرہ ویزہ کے لئے تین ویزا سینٹرزکی مزید توسیع کی جارہی ہے، جس کے ذریعہ ہندوستانی عوام کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حج پالیسی 2024 کا اعلان 4 دسمبرکوہی کیا جا چکا ہے، جس کی آخری تاریخ 20 دسمبررکھی گئی ہے۔ حالانکہ امید کی جا رہی تھی کہ حج سے متعلق کوئی اہم اعلان کیا جا سکتا ہے، لیکن اس سے متعلق کوئی اہم اعلان نہیں کیا گیا۔ قابل ذکرہے کہ سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ ہندوستان کے سرکاری دورے پرہیں۔ اس دورے کا مقصد سعودی وژن 2030 اورزائرین وعمرہ ادا کرنے والے افراد کی میزبانی کے لئے جامع منصوبوں کا خاکہ پیش کرنا ہے۔

وزیرحج توفیق بن فوزان الربیعہ اس دورے کے دوران بھارت کے رہنماؤں اورحج وعمرہ خدمات کے شعبے میں نمایاں شخصیات کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت میں حصہ لیں گے، جس سے بنیادی طورپررابطہ اورتعاون مضبوط ہوگا۔ بات چیت میں خاص طورپرہندوستانی مہمانوں کے حرمین شریفین تک آسان سفر کے لئے سہولت فراہم کرنے پرتوجہ مرکوزکی جائے گی، جس میں آسان اورموثرخدمات فراہم کرنے کے عزم پرزور دیا جائے گا۔ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہی بھارت میں تین ویزا مراکز کھولنے کا منصوبہ ہے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد خادم حرمین شریفین کی حکومت کی طرف سے عازمین عمرہ اورمملکت میں آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی غیرمعمولی خدمات کو ظاہرکرنا ہے۔

 وزیرحج کے ساتھ ایک معززوفد ہے، جس میں وزارت کے بڑے حکام اورنجی شعبہ اورمتعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو دستیاب سہولیات سے متعارف کروانا، الیکٹرانک عمرہ ویزا اورنسک پلیٹ فارم کے مخصوص فوائد کو اجاگرکرنا اورغیرمعمولی خدمات فراہم کرنے کےعزم کو تقویت دینا ہے۔ یہ بین الاقوامی دورے حج ماحولیاتی نظام میں وزارت اوراس کے شراکت داروں کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں تاکہ مضبوط مواصلاتی چینلزاوردنیا بھرکے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد خادم حرمین شریفین کی حکومت کی طرف سے عازمین عمرہ اورمملکت میں آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی غیرمعمولی خدمات کوظاہرکرنا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

19 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

3 hours ago