قومی

Saudi Arabia Cuts Oil Production: روس کی نئی چال اور سعودی عرب کے نئے فیصلے سےمشکل میں پھنس گیا بھارت،عام شہریوں کیلئے آسکی ہے بری خبر

آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کٹوتی کو طویل مدت تک بڑھانے سے مزید پیداوار میں بھی کٹوتی کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ ستمبر تک خام تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرے گا۔ سعودی عرب نے جولائی کے مہینے سے خام تیل کی پیداوار میں کمی شروع کردی تھی۔

سعودی عرب کے اس اعلان کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 1.39 فیصد یا 1.16 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ 84.36 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہی ہے۔ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 1.62 فیصد یا 1.29 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 80.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 4 اگست بروز جمعہ سعودی عرب اور روس اوپیک پلس ممالک کا ایک آن لائن اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں مارکیٹ کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

سعودی عرب کے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کا ہندوستان پر وسیع اثر پڑ سکتا ہے۔ روس سستے داموں  میں خام تیل کی فروخت میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کر رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کو دوبارہ ان ممالک سے خام تیل خریدنا پڑے گا، جو وہ پہلے کرتا تھا، جن میں سعودی عرب اہم ملک ہے۔ لیکن سعودی عرب کے اس فیصلے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ایسے میں ہندوستان کے لیے درآمدات مہنگی ہونے والی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کی امید ختم ہوتی جارہی ہے جو قیمتوں میں کمی کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی جو اب دوبارہ 85 ڈالر فی بیرل کے قریب آگئی ہے۔ اس کے بعد یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ،چونکہ روس نے حالات کی معمولی بہتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب کم قیمت پر خام تیل فروخت کرنا کم کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب ہندوستان کو اپنے پرانے  ساتھی یعنی سعودی عرب سے ہی مہنگا تیل لینا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

6 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

7 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

8 hours ago