عظیم آزادی پسند اور عوامی رہنما بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی حکومت نے دہلی کے سرائے کالے خان آئی ایس بی ٹی چوک کا نام بدل کر برسا منڈا چوک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی شہری ترقیات کے وزیر منوہر لال کھٹر نے چوک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر آج دہلی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیرداخلہ امت شاہ اور منوہر لال کھٹر نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اپنے خطاب کے دوران پہلے منوہر لال کھٹر نے اس جگہ کے نام کو بدلنے کا اعلان کیا اور پھر امت شاہ نے اپنے خطاب میں اس فیصلے کو بھگوان برسا منڈا کیلئے خراج عقیدت کے طور پر پیش کیا۔
برسا منڈا کون ہے؟
آج برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش ہے، جن کی جھارکھنڈ میں دیوتا کی طرح پوجا کی جاتی ہے۔ ملک ان کے یوم پیدائش کو قبائلی فخر کے دن (جن جاتیہ گورو دیوس)کے طور پر منا رہا ہے۔برسا منڈا 15 نومبر 1875 کو رانچی اور آج کے کھنٹی ضلع کے الیہاتو گاؤں میں ایک قبائلی خاندان میں پیدا ہوئے۔ برسا کے والد کا نام سوگانہ منڈا تھا۔ ان کی والدہ کا نام کرمی منڈا تھا۔
بھگوان برسا منڈا نے اپنی ابتدائی تعلیم ایک مشنری اسکول میں حاصل کی۔ پڑھائی کے دوران ہی انہوں نے دیکھا کہ انگریز ہندوستانیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ اس ظلم کے خلاف انگریزوں کے خلاف بگل بجایا۔ سال 1894 میں جب چھوٹا ناگپور کے علاقے میں ایک ساتھ قحط اور وبا پھیلی تو برسا منڈا نے دل و جان سے لوگوں کی خدمت کی۔سال 1934 میں برسا منڈا نے ٹیکسوں کی معافی کے لیے انگریزوں کے خلاف تحریک شروع کی۔ 1895 میں برسا منڈا کو گرفتار کر کے ہزاری باغ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد انگریزوں اور منڈوں کے درمیان 1897 سے 1900 تک جنگیں ہوتی رہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…
اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…
پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…
اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے اپنی روایتی ’لال ٹوپی‘ کے ساتھ ’نیلا رنگ‘…
ٹک ٹاک کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یِمنگ ایشیا کے امیر ترین…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…