قومی

Sanjay Singh On Raghav Chadha: راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر سنجے سنگھ کا ردعمل

نئی دہلی: عام  آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا میں اپنے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے راگھو چڈھا کو ہٹا کر اشو ک متل کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ پارٹی کے اس فیصلے پر سنجے سنگھ کا پہلا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ جو کچھ بتانا تھا، وہ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ باضابطہ طور پر راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کو بھیج دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ راگھو چڈھا کو پارلیمنٹ میں بولنے کے لیے وقت مختص نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اشوک کمار مِتل کو راجیہ سبھا میں نائب قائد مقرر کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

نئے ڈپٹی لیڈر اشوک کمار مِتل نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں تبدیلی ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے این ڈی گپتا ڈپٹی لیڈر تھے، اس کے بعد راگھو چڈھا نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور اب انہیں یہ موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کسی اور لیڈر کو بھی یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے ،کیونکہ پارٹی چاہتی ہے کہ ہر رکن مختلف ذمہ داریوں سے سیکھے اور تجربہ حاصل کرے۔واضح رہے کہ اس وقت راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے کل 10 ارکان ہیں، جن میں سے سات پنجاب اور تین دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اشوک کمار مِتل اور راگھو چڈھا دونوں ہی پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ پارٹی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب راگھو چڈھا حالیہ دنوں میں پارٹی کے کئی معاملات پر خاموش نظر آ رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں میں پارٹی کے اندر حالات بدلتے ہوئے دکھائی دیے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب راگھو چڈھا کو پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا، قابل ذکربات یہ ہےکہ  حالیہ عرصے میں وہ پارٹی کے کئی اہم پروگراموں میں نظر نہیں آئے۔ اس تبدیلی کو عام آدمی پارٹی کی اندرونی حکمت عملی اور تنظیمی رد و بدل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Food Fact: اسنیکس خریدنے سے پہلے پیکٹ پلٹ کر دیکھیں، صحت کے لیے ان 3 چیزوں کو ضرور چیک کریں

پیکٹ بند غذائی اشیا خریدتے وقت سب سے پہلے ان میں موجود شکر کی مقدار…

4 minutes ago

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

33 minutes ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

45 minutes ago

Major Heist at UCO Bank: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 4 کروڑ کا سونا اور 10 لاکھ روپے نقد لوٹے

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں…

52 minutes ago