قومی

Sanjay Singh Arrest: سنجے سنگھ کی آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیشی، بی جے پی کے دفتر پر احتجاج کریں گے عام آدمی پارٹی کے کارکنان

Sanjay Singh Arrest: عام آدمی پارٹی (عآپ) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ (5 اکتوبر) کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اس کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے بدھ کی صبح نارتھ ایونیو کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے بعد سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی کے تیسرے بڑے لیڈر ہیں جنہیں مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے فروری میں اور ای ڈی نے مارچ میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں چار چارج شیٹ داخل کی ہیں۔ اس میں سنجے سنگھ کا نام بھی آیا ہے۔

سنجے سنگھ کی گرفتاری پی ایم مودی کی گھبراہٹ کا اظہار

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی گرفتاری پر مرکزی حکومت کو گھیر لیا۔ اروند کیجریوال نے AAP ایم پی سنجے سنگھ کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘گھبراہٹ’ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں اروند کیجریوال نے کہا کہ سنجے سنگھ کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ اس سے مودی جی کی گھبراہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ وہ انتخابات تک اپوزیشن کے مزید کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیں گے۔ ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب ای ڈی نے بدھ کی شام سنجے سنگھ کو ان کے احاطے میں دن بھر کی تلاشی کے بعد گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Sikkim Floods: سکم میں سیلاب کی وجہ سے 14 لوگوں کی موت، اسرو نے تصویروں میں قید کی تباہی

سنجے سنگھ کی آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیشی

AAP ایم پی سنجے سنگھ کو آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں ای ڈی عدالت کو بتائے گی کہ سنجے سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کیا، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی سنجے سنگھ کے ریمانڈ کی مانگ کرے گی۔ ای ڈی کے پاس سوالات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ جس کے جواب سنجے سنگھ سے لینے ہیں۔ انہی سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی ریمانڈ کا مطالبہ کرے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

21 minutes ago

Amit Shah targets Arvind Kejriwal: کیجریوال کے کٹ آؤٹ کو AIIMS میں کیوں داخل کرانا پڑا؟ امت شاہ نے بھرے اسٹیج سے سب کو بتایا

دوارکا میں 8,941 کروڑ روپے کے یمنا پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ…

45 minutes ago

Netanyahu Invites PM Modi: نیتن یاہو نے پی ایم مودی سے فون پر کی بات، یوم آزادی پر کیپٹن اسمت مچھار کے ساتھ مشعل روشن کرنے کی دی دعوت

اسرائیلی وزیر اعظم نے کیپٹن اسمت مچھار کو ’بھارت کا بہادر پائلٹ‘ قرار دیا۔ دونوں…

1 hour ago