-بھارت ایکسپریس
Sanjay Singh Attacks On BJP: دہلی میونسپل کارپوریشن (Delhi Municipal Corporation) کے میئر اور ڈپٹی میئرکے الیکشن کے بعد جمعرات کو عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) دفتر میں جیت کا جشن شروع ہوگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی دفتر میں ڈھول تاشوں کے ساتھ جشن منایا گیا اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ پارٹی لیڈران اور کارکنان کو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سنجے سنگھ نے بی جے پی پرجم کرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کو یہاں آنا تھا، لیکن وہ نہیں آسکے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال کے یہاں آنے کا پروگرام ملتوی کیا جا رہا ہے، پھرنئی تاریخ متعین کی جائے گی۔
راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے مزید کہا، ’مجھے خود تین جگہ روکا گیا۔ میئرشیلی اوبرائے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ غنڈہ گردی کی حد ہوتی ہے۔ تمہارے ان حملوں اورغنڈہ گردی سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ میئراورڈپٹی میئرہمارے بن گئے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے لئے بھی ہم پابند عہد ہیں‘۔ وہیں میئرالیکشن سے متعلق کہا، ’انہوں نے پہلی، دوسری، تیسری بار ہنگامہ کیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا، جس کے بعد دہلی کو شیلی اوبرائے کے طور پراپنا میئرمل گیا۔ ہمارے جتنے ووٹ تھے، سب مل گئے۔ ہم نے تب بھی کہا تھا کہ بی جے پی والوں عام آدمی پارٹی سے تمہارا پالا پڑا ہے، میئرہمارا ہی ہوگا‘۔
بی جے پی نے ڈھائی ماہ تک میئرنہیں بننے دیا: سنجے سنگھ
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ 150 ووٹ شیلی اوبرائے کو ملے ہیں۔ پہلے دن ہی انہوں نے عہدہ سنبھال لیا اور کتنی بارایوان ملتوی کرنا پڑا، لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔ آل محمد اقبال ڈپٹی میئربنے۔ عام آدمی پارٹی کے پہلے میئراورڈپٹی میئرکو دہلی کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ بجلی، پانی، صحت کے کاموں پرلوگوں نے بھروسہ ظاہرکیا تھا، اس کے باوجود بی جے پی نے ڈھائی ماہ تک میئرنہیں بننے دیا، لیکن ہم نے ان کی منہ سے چھین کرجیت حاصل کی ہے۔ آج جن لوگوں سے ہمارا پالا پڑا ہے، ان کا نہ ہندوستان کے آئین اورنہ ہی جموریت پریقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں الیکشن ایک ساتھ کراؤ۔ کوئی مائیک لے کربھاگ رہا ہے، کوئی بیلیٹ پھاڑ رہا ہے، تو کوئی ہمارے لوگوں کو مار رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi: ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی انتخابات میں ہنگامہ، اے اے پی کارپوریٹر نے بی جے پی کارپوریٹر کو مارا تھپڑ، ویڈیو وائرل
بی جے پی دنیا کی سب سے بدعنوان پارٹی: سنجے سنگھ
سنجے سنگھ نے کہا، ‘کل جب ہمیں 150 ووٹ مل گئے، تو بی جے پی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہم نے چار ووٹ یہاں یا وہاں توڑ لئے۔ بی جے پی دنیا کی بڑی ہی نہیں، سب سے بدعنوان پارٹی بھی ہے۔ یہ کھلے عام ہارس ٹریڈنگ کی بات کرتے ہیں۔ ان سے لمبا مقابلہ کرنا ہے۔ کبھی سی بی آئی کے چھاپے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے یہاں پڑتے ہیں، تو کبھی منیش سسودیا کے یہاں۔ عام آدمی پارٹی کے ایک ایک لیڈرکو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے، لیکن آپ سے ہم لڑیں گے بھی، جیتیں گے بھی۔ ملک کا کوئلہ، سڑک، اسٹیل، سیمنٹ اورایئرپورٹ اڈانی کو۔ باہر سے اڈانی فرضی کمپنی بناکرملک کو لوٹتا ہے، لیکن کارروائی نہیں ہوتی’۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…