قومی

Delhi Politics: سنجے سنگھ نے بی جے پی پر عام آدمی پارٹی کے کونسلر کے اغوا کا لگایا الزام ، کہا – ‘یہ سر عام غنڈہ گردی ہے’

عام آدمی پارٹی  کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے ایک لیڈر نے میونسپل کونسلر رام چندر کا اغوا کیا ہے۔ سنجے سنگھ نے یہ دعویٰ رام چندر کے بیٹے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رام چندر وہی شخص ہیں جو چند ایام قبل پہلے بی جے پی میں شامل ہوے تھے لیکن واپس عام آدمی پارٹی میں آگئے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے لکھا، “بی جے پی کےغنڈے کونسلر رام چندر کو ملک کی راجدھانی میں دھمکی دی ہے اور اغواکیا ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی لگا کر انہیں بدنام کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان کے بیٹے آکاش کی بات سنیں۔ دہلی میں کیا ہو رہا ہے؟

رام چندر کے بیٹے نے ویڈیو بنایا

اس ویڈیو میں ایک نوجوان کار میں بیٹھ کر ویڈیو بنا رہا ہے جو خود کو رام چندر کا بیٹا آکاش رام چندر بتا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں آکاش رام چندر ہوں۔ وارڈ 28 سے میونسپل کونسلر رام چندر کا بیٹا ہوں ۔ میرے والد کو سابق بی جے پی کونسلر نارائن سنگھ کا فون آیا تھا کہ وہ میرے والد سے ملنا چاہتے ہیں جو گھر کے نیچے کھڑے تھے۔ اس کے بعد میرے والد گھر کے نیچے بنے دفتر میں چلے گئے۔

آکاش نے کہا، “جب میرے والد گھر کے نیچے گئے تو انہیں پتہ چلا کہ وہاں چار پانچ اور لوگ موجود ہیں۔ میرے والد کو دھمکی دی گئی کہ انہیں ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ میرے والد کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ ہم صرف انہیں دیکھنے جا رہے ہیں۔

25 اگست کو بی جے پی میں شامل ہوئے۔

آپ کو بتا دیں کہ 25 اگست کو عام آدمی پارٹی کے پانچ کونسلر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ رام چندر، پون سہراوت، منجو نرمل، سوگندھا بیدھوری اور ممتا پون نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن رام چندر نے دوبارہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی میں شامل ہونا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔

اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف عام آدمی پارٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “آج دہلی میں، ایک بی جے پی لیڈر نے دہلی پولیس کے ساتھ مل کر بوانا کے وارڈ 28 سے عام آدمی پارٹی کونسلر رام چندر جی کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔ بی جے پی کی یہ کارروائی دہلی کے امن و امان کی صورتحال پر ایک طمانچہ ہے اور اس تھپڑ کی گونج بی جے پی کے ایل جی کے کانوں تک بھی ضرور پہنچی ہوگی جو دہلی میں امن و امان اور پولیس کے نظام کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے دباؤ بنایا اور اغوا کے تقریباً دو گھنٹے بعد رام چندر جی کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago