سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے پوچھے گئے سوالوں کے بارے میں ازخود جائزہ لینا چاہیئے،انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اپنے ہی جال میں پھنس چکی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے دھڑے کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کیا ہے۔ سنجے راوت نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے “خوفزدہ” ہے، جوکہ اچھی بات ہے۔ راؤت کا یہ تبصرہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ناندیڑ ریلی کے ایک دن بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والی پیشرفتوں پر ادھو کو نشانہ بنایا اور انہیں بی جے پی غیر منقسم شیوسینا اتحاد کے ٹوٹنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
سنجے راوت نے امیت شاہ پر نشانہ سادھا
امیت شاہ نے ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت بنانے کے لیے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے ادھو کے اقدام کو اقتدار سے غداری کے مشابہ قرار دیا۔ راوت نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، “یہ اچھی بات ہے کہ بی جے پی ادھو ٹھاکرے سےخوفزدہ ہے۔ اس نے پارٹی (شیو سینا) میں تقسیم کو یقینی بنایا، غداروں کو اس کا نام اور نشان دیا۔ ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا (حقیقی) کا خوف اب بھی ختم نہیں ہوا ہے۔
سنجے راوت نے کہا کہ امیت شاہ نے 20 منٹ کی تقریر کی، جس میں سے سات منٹ انہوں نے ادھو ٹھاکرے پر نشانہ سادھا۔ ان کی تقریر مزاحیہ تھی۔ میرے خیال میں ناندیڑ میں ان کی ریلی بی جے پی کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ تھی یا ادھو پر تنقید کرنے کا موقع تھا۔
راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے پوچھے گئے سوالوں کے بارے میں از خود جائزہ لیاچاہیے،انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اپنےہی جال میں پھنس چکی ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما انبا داس نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ شیو سینا (یو بی ٹی) پر اتحاد شکنی کرنے اور این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے ہندوتوا کو چھوڑنے پر تنقید کرتی ہے۔
دانوے نے کیا کہا
دانوے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اس بات کو لے کر پُر جوش ہوں کے جب بی جے پی نے فاروق عبداللہ ،محبوبہ مفتی،نتیش کمار،مایا وتی ،اوم پرکاش چوٹالہ اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ہاتھ ملایا،تب انہیں کس طرح کا ہندوتوا حاصل ہوا۔ بی جے پی پر2024 کے لوک سبھا انتخاب سے قبل اتحاد کے لئے چند لیڈران لالچ دینے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دانوے نے کہا کہ بی جے پی کا ہندوتوا برقرار رہتا ہے،جب وہ ان سکیولر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملاتی ہےلیکن ایس کرنے کے لے شیو سینا (یو بی ٹی ) پر تنقید کی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…