-بھارت ایکسپریس
India Vs Australia Final Match: آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گجرات کے احمدآباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوئے اس میچ کو دیکھنے کے لئے پورے ملک سے وی آئی پی پہنچے تھے۔ خود وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ بھی ٹیم انڈیا کی حمایت کرنے کے لئے اسٹیڈیم گئے تھے۔ حالانکہ اب ان کے اس دورے سے متعلق سیاست شروع ہوگئی ہے اوراپوزیشن نے انہیں گھیرنا شروع کردیا ہے۔
دراصل، شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرسنجے راؤت نے وزیراعظم مودی کے میچ دیکھنے پر طنزکسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پردے کے پیچھے گیم پلان چلارہی تھی کہ ہندوستانی ٹیم جیتے تو نریندرمودی اسٹیڈیم میں خود وزیراعظم مودی موجود ہوں۔ سنجے راؤت نے کہا کہ اگرآپ کپل دیوکو نہیں بلاتے ہیں، تویہ کرکٹ کس طرح سے ہوا، یہ توسیاست ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اورہندوستان کو پہلا ورلڈ کپ جتانے والے کپل دیونے کہا ہے کہ انہیں میچ دیکھنے کے لئے مدعونہیں کیا گیا۔
شکست کا اثر سب کے دل پر: سنجے راؤت
سنجے راؤت نے کہا کہ اداکارہ کومیدان میں میچ دیکھنے کے لئے بلایا گیا۔ سیاسی لیڈران کوبلایا گیا، مگرکپل دیوکو فائنل دیکھنے کے لئے مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے احمدآباد کے کرکٹ فینس پربھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انگلینڈ میں لارڈس کا میدان ہے، ویسے ہی ممبئی میں وانکھیڑے اسٹیڈیم ہے۔ میچ وانکھیڑے جیسے اسٹیڈیم میں ہونا تھا، جہاں ٹیم کو زیادہ سپورٹ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہارکا اثرسب کے دل پرہوا ہے۔
کانگریس نے بھی کپل دیو سے متعلق اٹھایا سوال
سابق ہندوستانی کپتان کپل دیوکوفائنل میچ میں نہیں بلانے سے متعلق کانگریس بھی حملہ آورہے۔ مہاراشٹرکے اپوزیشن لیڈراورکانگریس رکن اسمبلی وجے وڈیٹیوارنے کہا کہ آج کے وقت میں ہرجگہ سیاست ہورہی ہے۔ پھرکرکٹ کوکیسے چھوڑا جاسکتا ہے؟ یہاں پربھی سیاست ہو رہی ہے؟ یہی وجہ ہے کہ کپل دیوکومدعو نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹ سے ملی ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…