قومی

Sanjay Raut Convicted: عدالت نے ہتک عزت کیس میں سنجے راوت کو 15 دن قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی

شیوسینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عدالت نے بی جے پی لیڈر کرٹ سومیا کی اہلیہ میگھا سومیا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں سنجے راوت کو مجرم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سنجے راوت کو 15 دن کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

سنجے راوت کو تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت ہتک عزت کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ممبئی کے رویا کالج میں آرگینک کیمسٹری کی پروفیسر میدھا نے راؤت کے خلاف سیکشن 499 (کسی قسم کا الزام لگانا یا شائع کرنا) اور 500 (ہتک عزت) کے تحت کروڑوں روپے کے ٹوائلٹ گھوٹالہ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سومیا کی طرف سے ایڈوکیٹ ویویکانند گپتا کے ذریعے دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل 2022 کو اور اس کے بعد راوت نے میڈیا میں ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اور غیر منصفانہ بیان دیا ہے۔ یہ بیانات الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر عام لوگوں تک شائع  کئ گئے اور پہنچائے گئے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بدنیتی پر مبنی بیانات بھی اسی دن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے پڑھا اور سنا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

خدا بخش لائبریری میں ’زٹلی: اختلاف کی آواز‘ پرمذاکرہ، مغلیہ دورِ زوال کے ایک بے باک شاعر کو کیا گیا یاد

 ڈاکٹرسید مبین زہرا کی انگریزی کتاب ’زٹلی: اختلاف کی آواز‘ (Zatalli The Voice of Dissent)…

1 minute ago

Salman Khan Pan Masala Controversy: پان مسالہ معاملے میں سلمان خان کو راجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت، کنزیومرکمیشن کی کارروائی پر روک

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کوراجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ راج شری پان…

22 minutes ago

IPL: آئی پی ایل 2027 میں رنکو سنگھ بن سکتے ہیں کے کے آر کے کپتان، عرفان پٹھان نے بتائی وجہ

عرفان پٹھان نے کہا کہ کے کے آر کی جانب سے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں…

1 hour ago