بین الاقوامی

Israel Hezbollah War: اسرائیل حزب اللہ جنگ کے درمیان امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اٹھایا بڑا قدم

Israel Hezbollah War: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران امریکہ، فرانس اور اس کے دیگر اتحادی ممالک نے بڑے اقدامات کیے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے مذاکرات کے لیے ‘فوری’ 21 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں لبنان میں دونوں فریقوں کے درمیان لڑائی میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ لڑائی ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔

جنگ بندی کی اپیل

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم لبنان اسرائیل سرحد پر فوری طور پر 21 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ سفارت کاری کے لیے جگہ دی جا سکے۔” “ہم اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں سمیت تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

حزب اللہ سے کون کرے گا بات؟

تاہم اس اپیل پر اسرائیل یا لبنانی حکومت اور حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم سینئر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ تمام فریق جنگ بندی کی اپیل سے آگاہ ہیں اور وہ اپنا موقف رکھیں گے۔ حکام نے کہا کہ حزب اللہ کو جنگ بندی کے عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا لیکن انہیں یقین ہے کہ لبنانی حکومت حزب اللہ سے بات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Israel-Hezbollah War: ’فوراً چھوڑ دیں لبنان‘، بڑھتی کشیدگی کے درمیان بھارت سمیت اس ملک نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری

یہ ممالک ہیں شامل

اس جنگ بندی کا اطلاق صرف اسرائیل لبنان سرحد پر ہوگا۔ سینئر امریکی حکام نے کہا کہ وہ تین ہفتوں سے لڑائی روک کر تعطل کا شکار جنگ بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والوں میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi University Students Union Election: دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین الیکشن: ہائی کورٹ نے 27 ستمبر تک ووٹوں کی گنتی پر لگائی روک ، جانئے وجہ

دہلی میں اسٹوڈنٹ یونین کی انتخابی مہم کے دوران دیواروں اور سڑکوں پر پوسٹر اور…

2 hours ago

Name Plates Row on Shops: اترپردیش میں دکانوں پر نام کی تختیاں لگانے کی حمایت میں آئی اتحاد علمائے ہند، کہہ دی بڑی بات

منگل کے روز  ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام…

2 hours ago

Caffeine can disturb sleep: کیفین کی ضرورت سے زیادہ مقدار نیند میں ڈال سکتی ہےخلل

کئی لوگوں کا جسم بہت حساس ہوتا ہے، ایسی حالت میں انہیں ہمیشہ کیفین زیادہ…

3 hours ago

Maharashtra Politics: اگر مرکز ی وزیر بننے کی پیشکش ہوئی تو؟ دیویندر فڑنویس نے کہا۔ میں جس پارٹی میں وہاں کوئی۔۔۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے بھی بدلا پور انکاؤنٹر پر اپنی رائے ظاہر…

4 hours ago