قومی

Shiv Sena-UBT MNS Alliance: راج ٹھاکرے سے شیوسینا یوبی ٹی کے اتحاد پرسنجے راؤت کا سنسنی خیزدعویٰ- کہی یہ بڑی بات

Shiv Sena UBT MNS Alliance: مہاراشٹر میں ان دنوں اس بات پربحث خوب ہورہی ہے کہ مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ وہ چچا زاد بھائی ادھوٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے یا پھرمہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ہاتھ ملائیں گے۔ اس درمیان مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے قریبی اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے راج ٹھاکرے سے متعلق حیران کرنے والا دعویٰ کیا ہے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈرسنجے راؤت نے اتحاد (الائنس) کے سوال پرکہا، ”اس میں کوئی تاخیرنہیں ہے۔ سب کچھ پٹری پرہے۔ ہم ایم این ایس سے اتحاد سے متعلق مثبت ہیں۔ آپ کوکوئی اندازہ نہیں ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔ بہت کچھ لکھا جاتا ہے، جو بعد میں کھل کرسامنے آتا ہے۔”

بلدیاتی انتخابات پرنظر

دراصل، مہاراشٹرمیں جلد ہی بلدیاتی انتخابات یا کارپوریشن الیکشن ہونے والے ہیں۔ اس الیکشن میں ایم این ایس پوری طاقت سے میدان میں اترنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔  مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے گزشتہ دنوں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیوسینا (یوبی ٹی) کے ساتھ آنے کے اشارے دیئے تھے۔ اس کا ادھو ٹھاکرے نے بھی عوامی اسٹیج سے استقبال کیا۔

ایکناتھ شندے گروپ سے بھی بات چیت

اس کے بعد حال ہی میں راج ٹھاکرے سے شیوسینا کے سربراہ اورمہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے قریبی ادے سامنت نے ملاقات کی۔ اس کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخرراج ٹھاکرے کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ ذرائع نے جمعرات کوبتایا کہ راج ٹھاکرے کی ادھو ٹھاکرے کے سیاسی دشمن ایکناتھ شندے کی پارٹی سے بھی اتحاد سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیوسینا اورایم این ایس ممبئی میں بی ایم سی کے ساتھ ساتھ تھانے، کلیان-ڈومبیولی، پونے، نوی ممبئی، ناسک اور چھترپتی سنبھاجی نگرجیسے اہم میونسپل کارپوریشن الیکشن میں بھی اتحاد کرنا چاہتی ہے۔ اس درمیان راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت کے بیان نے نئی قیاس آرائیوں کوہوا دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

7 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

8 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

9 hours ago