قومی

Pakistan’s misinformation exposed: پاکستان کے وزیر خارجہ کی غلط معلومات کا پردہ فاش، اے آئی فوٹو کو بنیاد بنا کر دی تھی غلط جانکاری

نئی دہلی: آپریشن سندور میں بھارتی فوجی کارروائی کے بعد پاکستان نے نہ صرف بھارتی سویلین اور فوجی اہداف پر حملے کیے بلکہ بھارت کے خلاف معلوماتی پروپیگنڈا بھی چلایا۔ بھارتی حکومت پاکستان کی جانب سے انٹرنیٹ پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو مسلسل بے نقاب کر رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا جھوٹا دعویٰ بھی پکڑا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 15 مئی 2025 کو سینیٹ میں ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کے اخبار ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ نے پاک فضائیہ کو ’آسمان کا غیر متنازعہ بادشاہ‘ کہا ہے۔ جبکہ یہ دعویٰ AI سے تیار کردہ تصویر پر مبنی تھا، جسے حکومت ہند کے پریس انفارمیشن بیورو نے فیکٹ جیک کے ذریعے سوشل میڈیا پر اجاگر کیا تھا۔

پی آئی بی فیکٹ چیک نے پاکستانی وزیر خارجہ کے دعوے کو مکمل طور پر فرضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’دی ڈیلی ٹیلی گراف‘ کی جس سرخی کو بنیاد بنا کر یہ دعویٰ کیا گیا ہے وہ دراصل ایک اے آئی امیج ہے، جو اصلی نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح سے سچ پر مبنی نہیں ہے۔ پی آئی بی فیکٹ چیک ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا، ’’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ برطانیہ کے اخبار ’دی ڈیلی ٹیلی گراف‘ کے پہلے صفحہ کی، جس کی سرخی ہے: ’پاکستان ایئر فورس: آسمان کا غیر متنازعہ بادشاہ‘ مورخہ 10 مئی 2025۔

’’یہ دعویٰ غلط ہے کیونکہ یہ تصویر ہی AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف میں ایسا کوئی مضمون کبھی شائع ہی نہیں ہوا تھا۔‘‘

پاکستان کی جانب سے جان بوجھ کر اس غلط معلومات کو فروغ دیا گیا، جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل فراڈ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا۔ اس فرضی تصویر کی بنیاد پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے سینیٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ’ٹیلی گراف‘ نے اپنے مضمون میں پاکستان کو آسمان کا غیر متنازع بادشاہ قرار دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دیکھی گئی اور بھارتی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل غلط معلومات کے خلاف اپنی لڑائی کو مضبوط کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

22 seconds ago

دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، جاری کئے نئے احکامات، یہاں پڑھیں پوری تفصیل

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…

54 minutes ago