سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو سلام پیش کیا۔
نئی دہلی: یوپی کے دھورہرا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے بدھ کے روزمرکزی حکومت پرامریکہ کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا۔ لوک سبھا میں اسپیکراوم برلا کے خلاف اپوزیشن کے ذریعہ لائی گئی تحریک عدم اعتماد پربحث میں حصہ لیتے ہوئے آنند بھدوریا نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے شہادت کوگلے لگانا قبول کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پرامریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے ایوان میں کہا کہ مرکزی حکومت کوعوام کو بتانا چاہئے کہ غزہ-اسرائیل جنگ کے بعد دنیا کے کون سے ملک کے وزیراعظم نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس کے مشورے پر وزیراعظم نے جنگ کے دہانے پرکھڑے ملک کا دورہ کیا؟
آیت اللہ علی خامنہ ای کوسلام
آنند بھدوریا نے ایوان میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کو وہ سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکارکردیا اورشہادت کو گلے لگانا قبول کیا۔ آپ نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جنگ کے دہانے پرکھڑے اسرائیل کے دورے پر بھیج کران کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اسرائیل بھیج کروزیراعظم کی جان خطرے میں ڈالنے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کو اپوزیشن کی اراکین پارلیمنٹ سے خطرہ ہوسکتا ہے، لیکن انہیں جنگ کے دہانے پرکھڑے اسرائیل بھیجا گیا۔
بی جے پی کی وجہ سے اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکراوم برلا سے ان کی پارٹی یا انہیں کوئی شکایت نہیں ہے اوراسپیکرنے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوکوایوان میں بولنے کے لئے پورا وقت ہے، لیکن بی جے پی کے اقدامات کی وجہ سے اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک لانی پڑی ہے۔ انہوں نے اپنی پوری تقریرمیں مرکزکی مودی حکومت پرسوال اٹھایا اورامریکہ-اسرائیل اورایران جنگ پروزیراعظم مودی کی خاموشی پرسوال اٹھایا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…