وزیراعظم نریندر مودی۔
ارناکولم (کیرالا): وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو خود کفیل بنانے کے لیے پیٹرولیم کے شعبے کی توسیع نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ریاست کیرالا کے شہر ارنکولم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ وزیراعظم نے تقریباً 10,800 کروڑ روپے مالیت کے کئی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جن میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) کی کوچی ریفائنری میں قائم ہونے والا پولی پروپلین یونٹ بھی شامل ہے۔ اس منصوبے پر 5,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر کی توسیع آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا کے ہدف کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا: ’’کوچی ریفائنری میں قائم ہونے والا پولی پروپلین یونٹ اسی مقصد کا حصہ ہے۔ یہ یونٹ ہر سال تقریباً چار لاکھ ٹن پولی پروپلین تیار کرے گا۔‘‘ وزیراعظم کے مطابق آنے والے وقت میں یہ پلانٹ پیکجنگ، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل اور طبی آلات سمیت کئی صنعتوں کو خام مال فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تیزی سے مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک مصنوعی ذہانت (AI) اور سیمی کنڈکٹر کے شعبوں میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس کے لیے توانائی کی زیادہ ضرورت ہوگی۔
صاف توانائی کی ضرورت پر زور
وزیراعظم مودی نے کہا کہ مستقبل میں بڑھتی صنعتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے گرین اور کلین انرجی کے استعمال کو بڑھانا ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کولم ضلع کے ویسٹ کلّڈا میں 50 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی شمسی توانائی کے میدان میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہو چکا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ کیرالا بھی اس شعبے میں آگے بڑھے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے شورانور–نیلامبور روڈ ریلوے لائن کی بجلی کاری کا منصوبہ قوم کے نام وقف کیا، جس سے ٹرینوں کی رفتار اور کارکردگی بہتر ہوگی۔ انہوں نے پلکّڑ اور پولاچی کے درمیان نئی ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی، جس سے کیرالا اور تمل ناڈو کے درمیان ریل رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…