ارناکولم (کیرالا): وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ریاست کیرالا کے شہر ارنکولم میں تقریباً 10,800 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے شورانور–نیلامبور روڈ ریلوے لائن کی بجلی کاری کا منصوبہ بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے اس ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی اور شورانور میں انجن تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پلکّڑ اور پولاچی کے درمیان نئی ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی، جس سے کیرالا اور تمل ناڈو کے درمیان ریل رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ اس سروس سے روزانہ سفر کرنے والے افراد، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو فائدہ پہنچے گا۔
کوچی ریفائنری میں بڑا صنعتی منصوبہ
وزیر اعظم نے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) کی کوچی ریفائنری میں پولی پروپلین یونٹ کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس منصوبے پر 5,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ یہ یونٹ سالانہ 400 کلو ٹن پیداواری صلاحیت رکھے گا۔ پولی پروپلین پیکجنگ، آٹو موبائل پرزوں، طبی آلات، ٹیکسٹائل اور گھریلو مصنوعات میں استعمال ہونے والا اہم خام مال ہے۔ اس منصوبے سے ملک میں پولیمر صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
دو بڑی شاہراہوں کا افتتاح
وزیر اعظم نے سڑکوں کے شعبے میں دو اہم شاہراہ منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ پہلا منصوبہ این ایچ-66 کے تھلاپاڈی–چنگالا سیکشن کو چھ لین میں تبدیل کرنے کا ہے جس پر 2,650 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبہ ممبئی–کنیا کماری اقتصادی کوریڈور کا حصہ ہے اور اس سے کاسرگوڈ اور کنّور اضلاع کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔ دوسرا منصوبہ کوزیکوڈ بائی پاس کے وینگلم سے رامنٹّکرا تک چھ لین شاہراہ کی تعمیر ہے جس پر تقریباً 2,140 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس منصوبے سے ٹریفک جام میں کمی آئے گی اور سفر کا وقت ایک گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 15 سے 20 منٹ رہ جائے گا۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت کیرالا میں تعمیر کی گئی 23 دیہی سڑکوں کا بھی افتتاح کیا۔ ان سڑکوں سے دیہی علاقوں میں بازاروں، تعلیم، صحت اور روزگار تک رسائی بہتر ہوگی۔
جدید ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح
انہوں نے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت جدید بنائے گئے تین ریلوے اسٹیشنوں شورانور جنکشن، کٹیپورم اور چنگناسیری کا بھی افتتاح کیا۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے جدید سہولتیں اور بہتر رسائی فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کولم ضلع کے ویسٹ کلّڈا میں 50 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جو ملک کے صاف توانائی کے ہدف کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔ یہ دورہ 2026 کے کیرالا اسمبلی انتخابات سے قبل کیا گیا ہے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی این ڈی اے ریاست میں حکمراں جماعت سی پی آئی (ایم) کو چیلنج دینے کی کوشش کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نے گجرات کی ایک منفرد پہل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا…
من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 27…
’سریلا سفر-30‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی ان میلوڈیز کو یاد کیا جاتا ہے جو…
دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…
اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے…
انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…