قومی

Azam Khan Dungarpur Case: لوک سبھا الیکشن کے درمیان اعظم خان کو بڑا جھٹکا، سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ڈونگرپور معاملے میں قصور وار قرار

Azam Khan Dungarpur Case: لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری محمد اعظم خان کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو رامپور کے ڈونگرپور معاملے میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان، آل حسن سمیت چار افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں سزا کے لئے 18 اگست کی تاریخ کی مقرر کی گئی ہے۔

سیشن کورٹ نے ڈونگرپور معاملے میں ان لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ گھرمیں گھس کر مارپیٹ، توڑ پھوڑ اور دھمکانے کے معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ وہیں ان پر لوٹ پاٹ اور مال ریکوری کے الزام ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری اومیندر چوہان سمتی تین ملزمین بری کردیئے گئے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

51 mins ago