قومی

Ayatollah Ali Khamenei’s Funeral: علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے سلمان خورشید، کانگریس کی جانب سے نمائندگی کریں سابق مرکزی وزیر

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے جمعرات کو کہا کہ وہ پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا ’’میں پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہوں اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب میں شرکت کروں گا۔‘‘ انہوں نے اس طرح ایران میں ہونے والی سرکاری تقریب میں کانگریس کی جانب سے اپنی شرکت کی تصدیق کی۔

تین روزہ عوامی سوگ اور آخری رسومات

ایرانی حکام نے 3 جون کو اعلان کیا تھا کہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں تین روزہ عوامی سوگ اور آخری رسومات کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، وہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے دوران جنگ کے پہلے دن ہلاک ہوئے تھے۔ تہران کے نائب میئر محمد امین توکلی زادہ کے مطابق، یادگاری جلوس اور سرکاری تقریبات تہران کے علاوہ مذہبی مراکز قم اور مشہد سمیت کئی اہم شہروں میں منعقد کی جائیں گی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ 7 جولائی کو قُم میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 9 جولائی کو ان کے آبائی اور مقدس شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ یہ سلسلہ اختتام پذیر ہوگا۔ اسلامی فقہ کے مطابق میت کو جلد از جلد، عموماً 24 گھنٹوں کے اندر دفن کرنا مستحب ہے، تاہم جنگ یا غیر معمولی حالات میں تدفین میں تاخیر کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

صدر پزشکیان نے وزیراعظم مودی کو بھی دی دعوت

ذرائع کے مطابق، 24 جون کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرکاری تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کی جانب سے بہارکے گورنرلیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین اور خارجی امور کے وزیرمملکت پبیترا مارگیریٹا اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ 86 سالہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای تقریباً 36 برس تک اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر رہے۔ رپورٹوں کے مطابق، وہ 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے کے پہلے روز ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

55 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

2 hours ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

3 hours ago