لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ حالانکہ، ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس کی تصدیق کرنا ہوگی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹورک ایسی پوسٹس کی تصدیق نہیں کرتا۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس پوسٹ کی صداقت کی جانچ جاری ہے۔ اس پوسٹ میں سلمان خان اور داؤد گینگ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس پوسٹ میں لکھا ہے، ’’اوم جئے شری رام جئے بھارت زندگی کی اصل سمجھتا ہوں، جسم اور دولت کو دھول سمجھتا ہوں۔ کیا وہی نیک عمل تھا جو، نبھایا دوستی کا فریضہ تھا جو۔ سلمان خان ہم یہ جنگ چاہتے نہیں تھے لیکن تم نے ہمارے بھائی کو نقصان پہنچایا… آج جو بابا صدیقی کی شرافت کے پل باندھ رہے ہیں یہ ایک ٹائم میں داؤد کے ساتھ مکوکا ایکٹ میں تھا۔ اس کی موت کی وجہ انوج تھاپن اور داؤد کو بالی ووڈ، سیاست، پراپرٹی ڈیلنگ سے جوڑنا تھا۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن جو بھی سلمان خان اور داؤد گینگ کی مدد کرے گا اپنا حساب کتاب لگا کے رکھنا۔ ہمارے کسی بھی بھائی کو کوئی بھی مروائے گا تو ہم ردعل ضرور دیں گے۔ ہم نے پہلے وار کبھی نہیں کیا… جئے شری رام جئے بھارت۔ سلام شہیداں نو۔‘‘
قتل کا اعتراف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا یہ ہینڈل لارنس گینگ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ لارنس بشنوئی کا انداز یہ رہا ہے کہ انمول بشنوئی، گولڈی برار یا گینگ کا کوئی مضبوط رکن ایسی پوسٹ لگا کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ جانچ کا رخ موڑنے کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…