قومی

Salman Khan Death Threat: مسلسل مل رہی دھمکیوں سے سلمان خان کو کوئی نہیں ہے ڈر! امرت پال کی دھمکی پر کہی یہ بڑی بات

Khalistani leader Amritpal Singh Death Threat: جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے حال ہی میں جیل سے بالی ووڈ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد اداکار کو دھمکی آمیز ای میل ملا تھا۔ وہیں سلمان خان کو مسلسل مل رہی دھمکیوں نے ان کی فیملی، دوست اور فینس کو ان کی سیکورٹی سے متعلق تشویش میں ڈال دیا ہے۔ حالانکہ سلمان خان اپنی ان دھمکیوں سے متعلق بالکل بھی پریشان نہیں ہیں۔ لارنس بشنوئی نے اے بی پی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دی تھی، جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

دھمکیوں سے سلمان خان پر نہیں پڑا کوئی فرق

ای ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق فیملی کے ایک قریبی نے انکشاف کیا، ‘سلمان خان دھمکی کو سب سے زیادہ لاپرواہی سے لے رہیں یا ہوسکتا ہے کہ وہ لاپرواہی برت رہے ہیں تاکہ ان کے والدین پریشان نہ ہوں۔ اس فیملی کے ہم ساتھ ساتھ ہیں، رول کا سب سے اچھا حصہ یہ ہے کہ کوئی بھی اپنے ڈر کو چہرے پر نہیں دکھاتا ہے۔ باہر سے سلیم صاحب (سلمان خان کے والد سلیم خان) بہت خاموش خاموش رہتے ہیں، لیکن پوری فیملی کو معلوم ہے کہ سلیم صاحب کی اس دھمکی سے راتوں کی نیند اڑگئی ہے۔’

سخت سیکورٹی کے خلاف تھے سلمان خان

سلمان خان کے فیملی فرینڈ (گھریلو دوست) کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعدسلمان خان سخت سیکورٹی کے خلاف تھے۔ سلمان خان کو لگتا ہے کہ وہ جتنا زیادہ دھیان خطرے پردیں گے، اتنا ہی اٹینشن سکرکو لگے گا کہ وہ جو چاہتا تھا وہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک قسمت والے ہیں۔ ان کا کہناہ ے کہ جو جب ہونا ہوگا، تب ہوگا۔ حالانکہ فیملی کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے اپنی عید ریلیز ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے پوسٹ پروڈکشن کے کام کو چھوڑ کر سبھی آؤٹنگ میں کٹوتی کی ہے۔

سلمان خان کو بشنوئی گینگ سے مل چکی ہیں کئی دھمکیاں

واضح رہے کہ کالے ہرن معاملے سے متعلق سلمان خان کو بشنوئی گینگ سے کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔ حال ہی میں لارنس بشنوئی نے جیل سے دیئے انٹرویو میں صاف صاف کہا تھا کہ اس کا مقصد سلمان خان کو جان سے مارنا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ اس کے دل میں بچپن سے سلمان خان کے لئے غصہ بھرا ہوا ہے۔ بشنوئی نے یہ بھی کہا تھا کہ سلمان خان ان کے بیکانیر واقع مندر میں جاکر ان کے سماج سے معافی مانگیں ورنہ انجام بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

۔بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

32 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

43 minutes ago