۔بھارت ایکسپریس
Imran Khan: اس وقتت پاکستان میں سیاسی ماحول پوری طرح سے بگڑا ہوا ہے ۔ موجودہ حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں بیچ رشہ کشی زوروں پر ہے۔ اسی معاملے کو لے کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اغطم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ (پی ڈ ی ایم ) حکومت نے کورٹ میں مجھے قتل کرنے کی سازش بنائی تھی۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خلاف درج مقدمات میں عدالتی کارروائی میں شرکت کی اجازت دیں، اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں قتل کیا جا سکتا ہے۔ پیرکو چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کو لکھے گئے خط میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کو جوڑنے کی بھی کوشش کی بھی درخواست کی۔
20 نامعلوم افراد
عمران خان نے پیر کو قوم سے خطاب میں کہا، ’’گزشتہ ہفتے کو اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کا جال بچھا دیا گیا تھا ،جہاں مجھے توشہ خانہ تحفہ کیس کی سماعت میں شرکت کرنے والا تھا۔ مجھے قتل کرنے کے لیے تقریباً 20نامعلوم افراد احاطے میں موجود تھے۔ ان نامعلوم افراد کے حوالے سے وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لوگوں کا حوالہ دے رہے تھے۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں عدالتی احاطے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزم کو پلاسٹک کی ہتھکڑیاں لئے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
سازش کو بے نقاب کریں
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال پر توجہ دیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر وہ جیل بھی گئے تو اس کا انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احاطے میں میری پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کا کوئی مناسب انتظام نہیں تھا۔ ساتھ ہی عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ میں جلد ہی اس سازش کو بے نقاب کروں گا کہ کس طرح میں تقریباً موت کے جال میں پھنس گیا اور مجھے عدالتی احاطے میں قتل کرنے کی سازش رچی گئی۔ اللہ نے مجھے وقت پر بچا لیا۔
ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ عدالت میں پیشی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا لیکن جان سے مارنے کی دھمکی کے باوجود انہیں ذاتی طور پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
۔بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…