قومی

Salman Khan Gets Fresh Threat: سلمان خان کو پھر سے لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر ملی دھمکی،کہا-سلمان اگر زندہ رہنا چاہتے ہیں تومندر جاکر معافی مانگیں یا5کروڑ روپئے دیں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی کے نام سے ایک بار پھر دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول سیل کو لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی آمیز پیغام ملا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ ‘لارنس بشنوئی کا بھائی بول رہا ہوں اور اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے دیں۔ اگر انہوں  نے ایسا نہ کیا تو ہم ان کو مار ڈالیں گے، ہمارا گینگ ابھی تک سرگرم ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس دھمکی آمیز پیغام کے بارے میں کل (پیر) اس وقت معلوم ہوا جب ٹریفک کنٹرول روم میں کام کرنے والے افسر نے اسے آدھی رات کو پڑھا۔ پولیس فی الحال دھمکی دینے والے شخص کی تلاش میں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے نوئیڈا سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ورلی پولیس نے ممبئی پولیس کے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر پر متعدد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی جھارکھنڈ کے ایک شخص نے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیج کر معافی مانگی تھی۔ خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن بتاتے ہوئے اس شخص نے کیس کو سلجھانے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان 1990 کی دہائی میں کالے ہرن کے مبینہ شکار کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ کا نشانہ بنے ہیں۔وہیں ابھی کچھ دن پہلے سلمان کے قریبی دوست اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو ممبئی کے باندرہ میں ان کے دفتر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بابا صدیقی پہلے کانگریس لیڈر تھے۔ اس کے بعد وہ این سی پی میں شامل ہو گئے۔ انہیں 12 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ سلمان اور بابا صدیقی گہرے دوست تھے۔ بابا صدیقی اس حلقے سے منتخب ہوتے  رہے ہیں جہاں سلمان رہتے ہیں۔بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بھی لارنس بشنوئی گینگ نے لی ہے۔اس معاملے میں اب تک متعدد گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

12 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago